دہشت گردی بھارت نے خود کرائی ہے مگر حکومت پاکستان کی طرف سے ابھی تک کوئی اس پر رد عمل سامنے نہیں آیا خالد محمود

{AF}tehreek-e-kashmir-bartaniaدہشت گردی بھارت نے خود کرائی ہے مگر حکومت پاکستان کی طرف سے ابھی تک کوئی اس پر رد عمل سامنے نہیں آیا خالد محمود{/AF}

دہشت گردی بھارت نے خود کرائی ہے مگر حکومت پاکستان کی طرف سے ابھی تک کوئی اس پر رد عمل سامنے نہیں آیا خالد محمود
بلیک برن ( پ ر ) پاکستان رابطہ کونسل بلیک برن کے کنوینئر خالد محمود نے کہا کہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملہ اور ممبئی میں ہونے والی دہشت گردی کا انکشاف ہوئے کتنے ہی دن گزر چکے ہیں کہ یہ دہشت گردی بھارت نے خود کرائی ہے مگر حکومت پاکستان کی طرف سے ابھی تک کوئی اس پر رد عمل سامنے نہیں آیااس سے ثابت ہوتا ہے کہ میاں نواز شریف کو مجبور کر دیاگیا ہے کہ وہ اس پر کوئی اظہار نہ کریں جب کہ ان دونوں حملوں میں پاکستان کو ملوث کیاگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت میاں نواز شریف ابھی وزیر اعظم نہیں بنے تھے تو انہوں نے پہلے بھارت جانے کا اعلان کیا جب کہ انہیں کوئی دعوت تک نہیں تھی پھر بھارتی وزیر اعظم کو دعوت دی گئی کہ وہ ان کی حلف برادری کی تقریب میں شرکت کریں مگر بھارتی وزیر اعظم نے انکار کر دیا اس سے ثابت ہوتا ہے کہ میان نواز شریف نے پاکستان کو بھارت کی ایک کالونی بنانے کا فیصلہ کر رکھا ہے اور ماضی میں بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائیی کو بھی پاکستان لائے تھے اور میاں نواز شریف صرف تجارتی اور کاروباری حیثیت سے تمام معاملات کو دیکھتے ہیں ۔ انہیں پاکستان کے ساتھ کوئی غرض نہیں ہے ۔ خالد محمود نے کہا کہ جس طرح بھارت کے بارے میں کوئی انکشاف سامنے آئے تو پھر بھارت نے پاکستان کے خلاف دنیا کو جمع کر لیا ہوتا مگر بد قسمتی سے پاکستان میں ایسی کوئی سیاسی قیادت نہیں ہے جو اس موقع پر بھارت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکے اور میاں نواز شریف نے جتنی ٹھوکریں کھائیں ہیں در بدر ہوئے ہیں انہوں نے ابھی تک کچھ نہیں سیکھا اور پاکستان کو بھارت کی جھولی میں گرانے کے لیے جتنی سازشیں ہو رہی ہیں ان سب میں پاکستان کے حکمران اس کا حصہ بن رہے ہیں ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر