ہندوستان کی آشیر باد سے اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے والے بزرگ قائد پروفیسر غلام اعظم کو سزادلوانا عدالتی دہشت گردی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان کی آشیر باد سے اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے والے بزرگ قائد پروفیسر غلام اعظم کو سزادلوانا عدالتی دہشت گردی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

ہندوستان کی آشیر باد سے اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے والے بزرگ قائد پروفیسر غلام اعظم کو سزادلوانا عدالتی دہشت گردی ہے،عبدالرشید ترابی
بنگلادیشی حکومت سے اسلام اور پاکستان اور محبت رکھنے والوں کو سزائیں دلوا کر ہندوستان کشمیریوں کو پیغام دینا چاہتاہے کہ اسلام اور پاکستان سے محبت کا یہ انجام ہے،پاکستان کی خالق جماعت اور حکومت کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے،برصغیر کو ایک بار پھر ہندوستان بنانے کی مہم کے تدارک کے لیے پاکستان احتجاج کرے،افواج پاکستان کے لیے بھی کھلا پیغام ہے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کی آشیر باد سے اسلام اور پاکستان سے محبت رکھنے والے بزرگ قائد پروفیسر غلام اعظم کو سزاسنا عدالتی دہشت گردی ہے،ہندوستان اور عوامی لیگ بنگلہ دیشن میں جماعت اسلامی کی مقبولیت سے خوف رزدہ ہوکر ہوچھے ہتھکنڈے استعما ل کررہے ہیں ،ان ہوچھے ہتھکنڈوں سے اسلامی تحریک کا راستہ نہیں روکا جاسکتاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ بنگلہ دیشن اسلام پسندوں کو سزائیں سنا کر ہندوستان کشمیریوں کو یہ پیغام دینا چاہتاہے کہ پاکستان اور اسلام سے محبت کا یہ انجام ہے،مگر ہندوستان اپنے ان مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتاہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ اسلامی ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بنگلہ دیشن میں اسلام کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کے خلاف ہندوستان کے کہنے پر مظالم بند کرانے کے لیے کردار ادا کرے،انھوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی خالق جماعت کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے،انھوں نے کہاکہ یہ افواج پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا پیغام ہے،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ایک بار پھر پورے برصغیر کو ہندوستان بنانے کی مہم جاری ہے اس کے تدارک کے لیے کردار ادا کیا جائے انھوں نے کہاکہ ہندوستان بنگلہ دیش کو دوہری غلام میں دھکیل رہاہے،انھونے کہاکہ عوامی لیگ اور ہندوستان کو غلط فہمی ہے کہ وہ ظلم اور سزائیں دلوا کر اسلامی تحریک کوکچل سکیں گے ،اسلامی تحریک اللہ کے دیے ہوئے نظام کے غلبے لیے برسرپیکار ہے اس کے خلا ف کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی،انھوں نے کہاکہ کشمیری ہندوستان کے ظلم اوراستبدا د سے گلوخلاصی کے لیے جہا د کررہے ہیں اوریہ جہا د کامیابی تک جاری رہے گا،انھوں نے کہاکہ آج پوری دنیا میں حق وباطل کی کشمکش جاری ہے ،حق نے ہی غالب آنا ہے یہ اللہ کا وعدہ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر