{AF}
کشمیرکی تاریخ ہندوستان سے پرانی ہے اٹوٹ انگ کی رٹ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے ہے،محمودا لحسن چودھری{/AF}
کشمیرکی تاریخ ہندوستان سے پرانی ہے اٹوٹ انگ کی رٹ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے ہے،محمودا لحسن چودھری
ہندوستان پاکستان کا ازلی دشمن دوستی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے ،کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلا ب جماعت اسلامی کامشن ہے،قرآن وسنت کے نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،حق وباطل کے درمیان معرکہ دنیا بھرمیں جاری ہے،مصر میں اخوان سے نہیں امریکہ کا اسلامی کے عادلانہ نظام سے خوف ہے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ کشمیرکی تاریخ ہندوستان سے پرانی ہے ہندوستان کی جانب سے اٹوٹ انگ کی رٹ دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے لگائی جاتی ہے،ممبئی اور پارلیمنٹ پر حملوں کو انکشاف کے بعد عالمی دنیا کو ہندوستان سے مکمل بائیکاٹ کرنا چاہیے،ان خیالات کااظہار انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ ہندوستان پاکستان کا ازلی دشمن دوستی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے ،کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلا ب جماعت اسلامی کامشن ہے،قرآن وسنت کے نظام کے بغیر ہمارے مسائل حل نہیں ہوسکتے،حق وباطل کے درمیان معرکہ دنیا بھرمیں جاری ہے،مصر میں اخوان سے نہیں امریکہ اسلامی کے عادلانہ نظام سے خوف ہے،انھوں نے کہاکہ امریکہ نے مصر میں اسلامی حکومت کو اس لیے ختم کروایا کہ وہ مصر میں حقیقی اسلام نظام نفاذ کریں گے جس کے بعد امریکہ اورمغر ب کے پا س انسانوں کو گمراہ کرنے کا کوئی ہتھیار نہیں ہوگا،انھوں نے کہاکہ حق وباطل کے درمیان جنگ آج کی نہیں صدیوں پرانی ہے،مسلمانوں کے ساتھ مسئلہ ہے کہ وہ غیروں کے آلہ کاربن گئے ہیں مگر اس کے مقابلے میں عالم کفر اسلام کے خلاف متحدہے ،انھوں نے کہاکہ ہر اسلامی ملک میں اہل کفر نے اپنے اپنے ایجنٹ بیٹھائے ہوئے ہیں جو ان کے مفادات کے لیے کام کرتے ہیں مسلمان غداروں کو وہ استعمال کرنے کے بعد عبرت کو نشان بنواتے ہیں۔