وزیر امور کشمیر برجیس طاہر مظفرآباد سٹی ڈیولپمنٹ سمیت متاثرین زلزلہ کے زیر تکمیل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فنڈزفراہم کریں،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh-aqeel-ur-rahmanوزیر امور کشمیر برجیس طاہر مظفرآباد سٹی ڈیولپمنٹ سمیت متاثرین زلزلہ کے زیر تکمیل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فنڈزفراہم کریں،شیخ عقیل الرحمن{/AF}

وزیر امور کشمیر برجیس طاہر مظفرآباد سٹی ڈیولپمنٹ سمیت متاثرین زلزلہ کے زیر تکمیل منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے فنڈزفراہم کریں،شیخ عقیل الرحمن
سابقہ حکومت نے متاثرین زلزلہ کے55ارب روپے پاکستان میں شفٹ کیے تھے ان کو واپس کیا جائے،سیکنڑوں سکولز ایرا کے فنڈز نہ ہونے کے باعث زیر تکمیل ہیں بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کر رہے ہیں،سڑکیں کھنڈرات ہسپتال نہ ہونے کے باعث عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں آل پارٹیز وفد وزیر امور کشمیر سے ملاقات کر کے تمام مسائل سے آگاہ کرے گا،
مظفرآباد(پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے نائب امیرو چیئرمین آل پارٹیز شیخ عقیل الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا کام سست روی کا شکار ہے،خاص کر ایرا کے منصوبے تا حال مکمل نہیں ہو سکے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کا ایک نمائندہ وفد وزیر امور کشمیر سے مظفرآباد آمد کے موقع پر ملاقات کرے گا اور ان کو ان کے بنیادی مسائل سے آگاہ کر ے گا،انہوں نے کہا کہ مظفرآباد سٹی ڈیولپمنٹ سمیت دیگر ایرا کے منصوبے مکمل کیے جائیں،متاثرین زلزلہ کے 55ارب جو سابقہ حکومت نے شفٹ کیے تھے ان کو واپس کیا جائے تاکہ سست روی کا شکار زیر تعمیر منصوبے تکمیل کیے جا سکیں،انہوں نے کہا کہ متاثرین زلزلہ کے علاقوں میں سکولز نہ ہونے کے باعث بچے کھلے آسمان تلے شدید گرمی اور شدید سردی میں تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں،سڑکیں کھنڈرات اور ہسپتال نہ ہونے کے باعث عوام شدید مسائل کا شکار ہیں،حکومت پاکستان ایر ا کے فنڈز سمیت دیگر فنڈز جاری کرے تاکہ کام کی رفتار تیز ہو سکے،انہوں نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے اس کو ختم کر کے آزاد کشمیر کو لوڈشیڈنگ سے مستنٰی قرارد یا جائے.

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر