بھارتی افسرآر وی ایس مانی کے انکشاف سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiبھارتی افسرآر وی ایس مانی کے انکشاف سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا،عبدالرشید ترابی{/AF}

بھارتی افسرآر وی ایس مانی کے انکشاف سے بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو گیا،عبدالرشید ترابی
بھارت نے بدنام زمانہ اور کالے قوانین کے لیے دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام عائد کیا اور کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیا،عالمی اداروں اور میڈیا کو اسے سب کے سامنے لا کر بے نقاب کر نا چاہیے،بڈگام میں سکھوں کے قتل عام اور 90کی دہائی میں یورپی سیاحوں کے قتل بھی بھارتی ایجنسیوں کا کھیل تھا، ممبئی اور پارلیمنٹ جیسے واقعات کے حوالے سے پاکستان میں جن لوگوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے عالمی سطح پر اس دہشت گردی کے منظم واقعے کی بھرپور مذمت کی جائے،
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جمو ں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہبھارتی افسرآر وی ایس مانی کے انکشاف کے بعد بھارت کا چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،بھارت نے بدنام زمانہ اور کالے قوانین کے لیے دہشت گردی کروا کر پاکستان پر الزام عائد کیا اور کشمیریوں کو دہشت گرد قرار دیا،عالمی اداروں اور میڈیا کو اسے سب کے سامنے لا کر بے نقاب کر نا چاہیے،بڈگام میں سکھوں کے قتل عام اور 90کی دہائی میں یورپی سیاحوں کے قتل بھی بھارتی ایجنسیوں کا کھیل تھا،ہم نے ہمیشہ یہی کہا کہ بھارت اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دہشت گردی کروا رہا ہے،ترجمان کے مطابق عبدالرشید ترابی نے کہا کہ یہ منظم کھیل بھارتی ایجنسیوں اور انتہا پسند تنظیموں ہندوں کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،سرکاری سطح پر تحقیقاتی کمیشن نے یہ ثابت کیا تھا کہ بھارتی ایجنسیوں کی کارستانی ہے،ان واقعات سے یہ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارتی حکمران اور انکی ایجنسیاں مجاہدین کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں،لہذا حکومت پاکستان بھارت کے ساتھ یکطرفہ دوستی کے سراب سے نکلیں اور ان حقائق کی روشنی میں ایک ایسی حکمت عملی تشکیل دیں جس کے نتیجے میں بھارتی ایجنسیوں کو بے نقاب کیا جا سکے،ان انکشافات کے بعد بھارت کے مغربی حلیفوں کی بھی آنکھیں کھلنی چاہیں اور انہیں ہندو اور انتہا پسند اور دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے بھارت کو ایسی ریاستوں کی فہرست میں شامل کیا جا نا چاہیے جو اپنے مفادات کی کے حصول کے لیے منظم دہشت گردی کی کاروائیوں کی حکمت عملی بناتی ہے پاکستان کے حکمرانوں کو جرات مندانہ موقف اختیار کرتے ہوئے بین الاقوامی اداروں کو وضاحت طلب کرنی چاہیے،ان انکشافات کے بعد پاکستان کے سیاسی حلقے اور میڈیا کو ہوش کے ناخن لینے چاہیے جو دوستی کے شوق میں اس کے بے جا الزمات کی وکالت کرتے ہوئے پاکستان کو بدنام کرنے کا باعث بنتے ہیں اور ممبئی اور پارلیمنٹ جیسے واقعات کے حوالے سے پاکستان میں جن لوگوں پر مقدمات بنائے گئے ہیں وہ ختم کیے جائیں اور انہیں رہا کیا جائے عالمی سطح پر اس دہشت گردی کے منظم واقعے کی بھرپور مذمت کی جائے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر