{AF}
کشمیری شہداء سے بے وفائی کرنے والوں پر پاکستان کی سرزمین تنگ ہوجاتی ہے،سید منور حسن{/AF}
کشمیری شہداء سے بے وفائی کرنے والوں پر پاکستان کی سرزمین تنگ ہوجاتی ہے،سید منور حسن
کشمیر حق خود ارادیت کے سو اکسی تقسیم اور ضرب کے فارمولے کوتسلیم نہیں کریں گے ،عبدالرشید ترابی
حق خودارادیت کے حصول کی قرارداد پر عمل درآمد کروانے کے لیے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پانچ کروڑ ای میلز بھیجنے کا بھی افتتاح کیا گیا،
شہداء کشمیرکانفرنس سے نورالباری ،غلام محمد صفی اور دیگر کا خطاب
اسلام آباد( پ ر)امیرجماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کی سربراہی مسئلہ کشمیر سے خصوصی تعلق رکھنے والے کسی سرکردہ رکن پارلیمنٹ کو دی جائے ۔ پارلیمنٹ کی سابقہ کشمیر کمیٹی نے کشمیر کازکو سر د خانے میں ڈال دیا۔ کشمیری ہونا کشمیر سے وفادار کا سر ٹیفکیٹ نہیں ۔ شیخ عبداللہ بھی کشمیری تھے جنہوں نے ایک کروڑ کشمیری مسلمانوں کو ہندوؤں کی غلامی میں دینے میں اہم کردار ادا کیا ۔ نوازشریف نے مسئلہ کشمیر پر قومی موقف کے خلاف قدم اٹھایا تو قوم سڑکوں پر نکل آئے گی۔ اب حالات عوام نہیں بلکہ حکمرانوں کیلئے خراب ہونگے ۔اہل کشمیر کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ کوئی شہداء کے خون سے بے وفائی نہیں کر سکے گا ۔جماعت اسلامی کے مرکزی میڈیا سیل کے مطابق ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے تحت یوم شہداء کشمیر کے موقع پر شہداء کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ،نائب امیر نورالباری ،حریت کانفرنس علی گیلانی گروپ کے کنوینئر غلام محمد صفی نے خطاب کیاسید منورحسن نے کہا کہ جدوجہد کو تازہ وتابندہ رکھنے کیلئے قربانیوں کو یاد کرنا ناگزیر ہوتا ہے۔ پوری دنیا میں مسلمان مسائل کا شکار ہیں۔ انہی کا خون بہہ رہا ہے۔ مسلم امہ کو ایک ایجنڈے پر متحد کرنے کی ضرورت تھی مگر انہیں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اسلامی ممالک میں جبر کے حکمران بیٹھے ہیں۔ ہر جگہ مسلمانوں پر زیادتیاں ہو رہی ہیں ایک پلیٹ فارم سے بات ہونی چاہیے دنیا کے ہر کونے میں جہاں بھی کوئی مسلمان بستا ہے اس نے اپنے تشخص کو منوایا ہے۔ مسلمانوں کی اصل پہچان جہاد ہے عالمی ضمیر لمبی تان کر سو گیا ہے۔ مسلمانوں کے بہنے والے خون کی کسی کو پرواہ نہیں ہے صرف نمائشی طورپر قراردادیں منظور کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مسلم انتہاء پسندی نے کسی نظریے کی کوکھ سے جنم نہیں لیا بلکہ یہ حالات کی پیداوار ہے۔ حقوق دیئے بغیر انتہاء پسندی کو ختم نہیں کیا جاسکتا امت مسلمہ مشترکہ ایجنڈے پر یکسو ہو رہی ہے مسلمانوں کے مسائل اور زبوں حالی کے ذمہ دار ان حکمران ہیں یہی وجہ ہے کہ اسلامی تحریکیں ان حکمرانوں کے خلاف پر امن جدوجہد کر رہی ہیں۔ سید منور حسن نے کہا کہ تاریخ غدار ابن غدار سے بھری پڑی ہے فہرست نکالیں ایسے لوگ سامنے آجائیں گے جنہوں نے قومی مقاصد سے انحراف کیا اور ترجیحات سے بے وفائی کر کے قربانیوں کو بھول گئے انہو ں نے کہا کہ اگر نوازشریف نے ایسا کیا تو وہ بھی ایک بار پھر تاریخ کا حصہ بن جائیں گے پاکستان میں آنے جانے والی حکومتیں کشمیر پر اپنے اصولی موقف پر قائم رہیں، صرف پرویز مشرف نے یو ٹرن لیا اوراصولی موقف سے انحراف کرتے ہوئے کشمیریوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا جس کا نقصان عالمی سطح پراور قومی سطح پر بھی ہوا اہل کشمیر کو داد دینی چاہیے کہ وہ ان زیادتیوں کے باوجود فریاد بھی نہیں کرتے اور ہمیشہ یہی کہا کہ پاکستان بڑے پیمانے پر ان کی حمایت کر رہا ہے حکومت پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ چند ہفتے نہیں تو چند ماہ کے بعد ہی لوگ سڑکوں پر ہوں گے اور اگر نواز شریف بھارت سے یکطرفہ دوستی کے حوالے سے سابق وزیراعظم واجپائی کی پاکستان آمد کے دور سے اپنی پالیسی شروع کرنا چاہتے ہیں تو ہم اسی طرز پر سڑکوں پر ہونگے انہوں نے کہا کہ نواز اور واجپائی کا ایک ہی ایجنڈا تھا نواز شریف اپنی حکمت عملی واضح کریں بھارت سے قربت اور اپنائیت کا پیغام دیکر وہ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں بھارتی میڈیا کو بہت وقت دے چکے اب وزیراعظم پاکستان کے میڈیا کے لیے بھی وقت نکالیں انہوں نے کہا کشمیریوں کو غیروں سے زیادہ اپنوں نے دکھ دیئے ہیں اتنے دکھ کشمیریوں کو بھارت نے نہیں دیئے جس قدر ہماری حکومتوں نے دیئے ۔دشمن کا کام ہی زیادتی اور انتقام ہوتا ہے اپنوں سے اس قسم کی توقع نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ امریکہ خطے میں بھارت کو تھانیدار بنانا چاہتا ہے۔ افغانستان کے مسئلے پر مذاکرات کی میزیں بچھ رہی ہیں پس پردہ جو ترجیحات ہیں ان سے کوئی آگاہ نہیں ہے نواز شریف جو بھارت کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں انہیں بھارت سے بجلی درآمد کرنے کی بجائے بھارت سے احتجاج کرنا چاہیے کہ وہ کس طرح ساٹھ ڈیمز تعمیر کئے جن کا اسے حق نہیں تھا۔ سفارتی سطح پر اس معاملے کو اٹھایا جائے وزارت خارجہ خاموش نہ رہے حکومت پاکستان بھار ت کے حوالے سے اپنے طور طریقے پر نظر ثانی کرے ۔انہوں نے کہا کہ تمام دائروں میں کشمیریو ں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ افغانستان میں بھارتی کردار پر امریکہ سے بات کرنے کی ضرورت ہے اور طالبان خود بھی بھارت سے افغانستان میں نمٹ لیں گے پاکستان کو اس معاملے پر امریکیوں سے کھل کر اختلاف رائے کرنا چاہیے چپ سادھے بیٹھا نہیں رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ فوج اور سول حکومت کے ذمہ داران کہہ چکے ہیں کہ بھارت پاکستان کو بلوچستان کے راستے کمزور کررہا ہے پاکستان کے خلاف ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے اور اسلحہ تقسیم کیا جا رہا ہے بھارتی دہشت گردی کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کیا گیا تو اب حالات حکمرانوں کیلئے زیادہ خراب ہونگے پالیسیوں کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لایا جائے۔ کشمیری درحقیقت پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں وہ جان ہتھیلی پر رکھ کر پاکستان کیلئے نکلے ہوئے ہیں حکمرانوں کو کشمیریوں کے ساتھ باعزت تعاون کرنا ہوگا حق خود اراردیت کی جدوجہد کو تیز کرنے کی ضرورت ہے انہو ں نے کہا کہ سابقہ پارلیمانی کشمیر کمیٹی نے کشمیر کاز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا مقبوضہ کشمیر کے نوجوان سڑکوں پر تھے کشمیر کمیٹی کیلئے سنہری موقع تھا کہ وہ اس حوالے سے متحرک ہوتی بڑے پیمانے پر نہیں تو کم از کم چھوٹے پیمانے پر ہی مظالم کو آشکارا کیا جاتا کشمیر کمیٹی کیلئے ایسے رکن کو چیئرمین چنا جائے جسے مسئلہ کشمیر سے دلچسپی اور لگاؤ ہو اراکین کی بھی کشمیر سے خصوصی وابستگی ضروری ہے تاکہ سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کو متحرک انداز میں اجاگر کیا جا سکے ۔ جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ شہداء کے خون کا معجزہ ہے کہ تمام تر مایوسیوں کے پیغام کے باجود کشمیرمیںآزادی کی تحریک پوری شد ومد سے جاری ہے،ہندوستان کشمیریوں کو طاقت کے بل بوتے پر غلام بنانے میں ناکام ہوچکاہے،کشمیریوں نے ثابت کردیا کہ وہ آزادی سے کم کوئی حل قبول نہیں کریں گے ،کسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کا نہیں ماتنے ،عالمی سطح پر پوری دنیا اور ہندوستان کے اس موقف کو مسترد کرتی ہے کہ کشمیرا س کا ٹوٹ انگ ہے ،عالمی سطح پر اس حمایت کو بروکارلاکر ہندوستان کو مجبور کیا جاسکتاہے کہ وہ کشمیریوں کو ان کا حق دے،اس موقع پر نورالباری نے کہاکہ 13جولائی یوم شہداء اور جماعت اسلامی ازاد کشمیرکا یوم تاسیس بھی ہے ،یہ دن جماعت اسلامی نے سوچ سمجھ کر رکھا تاکہ تحریک کا روخ متعین ہوسکے،ال پارٹیز حریت کانفرنس کے کنونیئر غلام محمد صفی نے کہاکہ شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گاکہ کشمیرضرور آزاد ہوگا۔ا س موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو پانچ کروڑ ای میلز بھیجنے کا ابھی افتتاح ہوا۔