آزادی کی راہ میں گرنے والے لہو نے تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر عالمی سطح پر اجاگر کیا ،سید منور حسن،عبدالرشیدترابی

{AF}abdur-rashid-turabiآزادی کی راہ میں گرنے والے لہو نے تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر عالمی سطح پر اجاگر کیا ،سید منور حسن،عبدالرشیدترابی{/AF}

آزادی کی راہ میں گرنے والے لہو نے تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر عالمی سطح پر اجاگر کیا ،سید منور حسن،عبدالرشیدترابی
13جولائی1931ء کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہداء نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی مہمیز دی،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مبنی برحق ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن اور جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے 13جولائی یوم شہداء کے موقع پر اپنے اپنے پیغام میں کہاہے کہ آزادی کی راہ میں گرنے والے لہو نے تحریک آزادی کشمیر کو سرد خانے سے نکال کر عالمی سطح پر اجاگر کیا،ترجمان کے مطابق جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منورحسن نے کہاکہ13 جولائی1931ء کو اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیری شہداء نے تحریک آزادی کشمیر کو نئی مہمیز دی،کشمیریوں کی جدوجہد آزادی مبنی برحق ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے،یہ حق خودارادیت کی تحریک ہے کشمیری عوام گزشتہ 65 سالوں سے مسلسل مطالبہ کرتے آ رہے ہیں کہ انہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت دیا جائے۔ اقوام متحدہ کشمیر سے متعلق اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہا ہے، اقوام متحدہ کی متضاد کی پالیسیوں اور دوعملی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر حل نہ ہو سکا۔ پاکستان مسئلہ کشمیر کا انتہائی اہم فریق ہے۔ بدقسمتی سے پاکستانی حکمرانوں نے کبھی بھی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کی ہیں۔ مسئلہ کشمیر کو سائیڈ لائن کر کے بھارت سے تجارتی و ثقافتی رشتے مضبوط کیے گئے ہیں۔ حکمرانوں کی مسئلہ کشمیر کے حوالے سے عدم دلچسپی اور کشمیریوں کی خواہشات کے برعکس پالیسیوں پر جماعت اسلامی نے ہمیشہ آوار بلند کی اور حکمرانوں کا قبلہ درست کرنے کی کوشش کی ہے ہم آج بھی اسی مؤقف پر قائم ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ایک طرف رکھ کر بھارت سے تجارتی و ثقافتی رشتوں کی مضبوطی اور دوستانہ تعلقات کا قیام قوم قبول نہیں کرے گی۔ حکمران یکطرفہ دوستی سے گریز کریں، بھارت کشمیر کو اٹوٹ انگ کہتا ہے اور کشمیر میں ظلم و جبر کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ حریت قائدین سمیت سینکڑوں کشمیری پس دیوار زنداں ہیں۔ ایسے حالات میں بھارت سے دوستی کے رشتے استوار کرنا شہدائے کشمیر کے خون سے بے وفائی ہے۔ پاکستانی حکمران مقدمہ کشمیر میں جاری مظالم رکوائیں، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھائیں۔ جماعت اسلامی کشمیریوں کی پشت پر موجود ہے کسی حکمران کو تحریک آزادی کشمیر سے غداری نہیں کرنے دیں گے۔ 13 جولائی1931ء کے شہداء کی عظیم قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ آزادی کی تحریک منزل کے حصول تک جاری رہے گی۔قرآن عظیم الشان میں واضح طور پر فرمایا گیا ہے: ’’جو لوگ اللہ کے راتے میں مارے جائیں انہیں مردہ مت کہو بلکہ وہ زندہ ہیں انہیں اللہ تعالیٰ کے ہاں سے باقاعدہ رزق ملتا ہے‘‘۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر