{AF}
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہداء کشمیرکانفرنس سے سید منورحسن اور عبدالرشید ترابی خطاب کریں گے{/AF}
جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شہداء کشمیرکانفرنس سے سید منورحسن اور عبدالرشید ترابی خطاب کریں گے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد کشمیرضلع اسلام آباد کے زیر اہتمام 13جولائی یوم شہداء کے موقع پر شہداء کشمیرکانفرنس کا انعقاد کیا ہے ،ترجمان کے مطابق آج 13جولائی بوقت شام 5-30بجے ہوٹل ایمبسڈر آبپارہ میں کانفرنس منعقدہوگی ،جس میں جماعت اسلامی پاکستان امیر سید منورحسن امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی،نائب امیر جماعت اسلامی نورالباری،کنوینئر کل جماعتی حریت کانفرنس غلامحمد صفی سابق ایم این اے میان اسلم سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے،کانفرنس کے اختتام پر افطار ڈنر کا اہتمام ہے۔