علم اور عمل کے ہتھیار سے لیس ہو کرہی ملک وملت کی تعمیر کی جاسکتی ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiعلم اور عمل کے ہتھیار سے لیس ہو کرہی ملک وملت کی تعمیر کی جاسکتی ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

علم اور عمل کے ہتھیار سے لیس ہو کرہی ملک وملت کی تعمیر کی جاسکتی ہے،عبدالرشید ترابی
اسلامی جمعیت طلبہ مغربی تہذیبی یلغار کو روکنے لیے وسیع پیمانے پر نوجوانوں کے پاس جا کر دین کی دعو ت پہنچائے اور ان کو اسلامی تہذیب کے قلعے میں محفوظ کرے،مغرب کااصل ہدف امت کے نوجوان ہیں،نوجوانوں کی اسلامی بنیادوں پر کردارسازی کرکے ہی معاشرے کے لیے سود مند شہری بنایا جاسکتاہے،رشوت ،سفارش اور میرٹ کی پامالی کے کلچر نے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے بند کردیے ہیں ، سیاسی اور برادری از م کے اس ظالمانہ کلچر سے مایوس نوجوان دشمن کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں،کشمیرکی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں میں جمعیت کے شاہین بھی شامل ہیں
راولاکوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ علم وعمل کے ہتھیار سے لیس ہوکر ہی ملک وملت کی تعمیر کی جاسکتی ہے،اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کے کردارسازی تاریخ کا اہم باب ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہمتام تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ناظم کشمیرراجہ نزاکت علی نے بھی خطاب کیا،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ اسلامی جمعیت طلبہ مغربی تہذیبی یلغار کو روکنے لیے وسیع پیمانے پر نوجوانوں کے پاس جا کر دین کی دعو ت پہنچائے اور ان کو اسلامی تہذیب کے قلعے میں محفوظ کرے،مغرب کااصل ہدف امت کے نوجوان ہیں،نوجوانوں کی اسلامی بنیادوں پر کردارسازی کرکے ہی معاشرے کے لیے سود مند شہری بنایا جاسکتاہے،رشوت ،سفارش اور میرٹ کی پامالی کے کلچر نے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ملازمتوں کے دروازے بند کردیے ہیں ، سیاسی اور برادری از م کے اس ظالمانہ کلچر سے مایوس نوجوان دشمن کے ہاتھ بھی لگ سکتے ہیں،کشمیرکی آزادی کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں میں جمعیت کے شاہین بھی شامل ہیں،انھوں نے کہاکہ کرپٹ اوراستحصالی نظام کے ہوتے ہوئے نوجوانوں کا کوئی مستقبل نہیں ہے اس لیے نوجوان نظام کی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،انھوں نے کہاکہ جہاں بھی تبدیلی آئی ہے اس کے اہم کردار نوجوان ہی تھے ، انھوں نے کہاکہ جمعیت نوجوانوں میں یہ شعور اجاگر کرے کہ موجوہ روایاتی پارٹیاں اور قیادتوں سے جان چھڑائی جائے ،کشمیر کی آزادی اور نظام کی تبدیلی کے لیے نوجوانوں کو منظم کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر