{AF}
اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں کاعوا می حمایت اور تائید سے اقتدار میں آنا طاغوتی نظام اور اس کے محافظوں کوناقابل برداشت ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}
اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں کاعوا می حمایت اور تائید سے اقتدار میں آنا طاغوتی نظام اور اس کے محافظوں کوناقابل برداشت ہے ،عبدالرشید ترابی
کسی ایک بھی اسلامی مملکت میں قرآن وسنت کا نظام اپنی پوری روح کے ساتھ نافذ ہوجائے تو اس کی برکات اورانصاف کے اعلیٰ معیار کو دیکھ کر غیراسلامی ریاستیں جو ک درجوک اسلام قبول کرلیں گی،مغرب کا استحصالی نظام اسلام کے عادلانہ نظام سے خوف زدہ ہے اس کو کسی اسلامی ملک میں نافذ کروانے میں اپنے آلہ کاروں کے ذریعے رکاوٹ ہیں،مسئلہ کشمیرکے حل میں بھی امریکہ اور اسرائیل غاصب ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں،جب حق آجاتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے باطل بے شک مٹنے ہی کے لیے ہے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کا پیغام لے کر قریہ قریہ پھیل جائیں فتح ان کی ہے
جماعت اسلامی ضلع ہٹیاں کے نو منتخب امیر پروفیسر شوکت کی حلف برداری کی تقریب سے نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،نائب امیر وسیاسی امور آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق احمد ،قاضی شاہد حمیداور دیگر کا خطاب
ہٹیاں ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں کا عوامی مینڈیٹ کے ساتھ برسراقتدار آنا طاغوت اورشیطانی نظام کے محافظ کو برداشت نہیں ہے،ملکی سلامتی بقااور عوامی مسائل کا حقیقی ایجنڈا اسلامی تحریکوں کے پاس ہے جن اختیار ات سے دور رکھنے اور باہم دست گربیاں کرنے کے لیے مغرب نے سازشوں اور کے جال اور ڈالرں کی بوریوں کے منہ کھولے ہوئے ہیں،طاغوتی اور استحصالی نظام کے علمبردار اسلام کے عادلانہ نظام سے خائف ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع ہٹیاں کے نو منتخب امیر ضلع پروفیسر شوکت کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے وہے کیا، اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،نائب امیر وسیاسی امور آزاد کشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق احمد ،قاضی شاہد حمیداور دیگر کا خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ کسی ایک بھی اسلام مملکت میں قرآن وسنت کا نظام اپنی پوری روح کے ساتھ نافذ ہوجائے تو اس کی برکات اور اس کے انصاف کے اعلیٰ نظام کو دیکھ کر غیر اسلامی ریاستیں جوک در جوک اسلام کے دائرے میں آسکتی ہیں،شیطانوں کے بنائے ہوئے سارے نظام ہائے زندگی فیل ہوچکے ہیں وہ انسانوں کی رہنمائی کرنے اور ان کو انصاف فراہم کروانے میں بری طرح ناکام ہوچکے ہیں،اس وقت پوری نسانیت کسی نظام کی متلاشی ہے اور وہ نظام مسلمانوں کے پاس ہے جو قیادت تک کے انسانوں کے لیے بہترین نظام ہے جو انسانوں کے خالق نے اپنے بندوں کے لیے تیار کرکے بھیجا ہے،اس نظام میں انسانوں کی ہرطرح کی رہنمائی موجو دہے اور یہی نظام انسانوں کو انفرادی اور اجتماعی طورپر حقیقی انصاف فراہم کرسکتاہے،انھوں نے کہاکہ باطل نظام نے انسانوں کوخون چوس لیا ہے ،کرپشن ،مہنگائی ، بے روزگاری،بدامنی ،لوٹ مار اورخانہ جنگی اسی باطل نظام کا تحفہ ہے،انھوں نے کہاکہ اس باطل نظام کو تبدیل کرنے کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے جس کے کارکن صدا لگارہے ہیں کہ ان کے ساتھ شامل کر کے اس تنظیم کو مضبوط کریں اس کے دست وبازو بنیں،انھوں نے کہاکہ ساری باطل طاقتیں سلام کے خلاف متحد ہیں مسلمان بھی ایک ہوجائیں تاکہ قرآن وسنت کے نظام کو نافذ کرسکیں،انھوں نے کہاکہ فتح حق کی ہوگی،باطل مٹ کررہے گا،آزمائش شرط ہے،انھوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیرکے حل میں بھی امریکہ اور اسرائیل غاصب ہندوستان کے ساتھ کھڑے ہیں،جب حق آجاتا ہے تو باطل مٹ جاتا ہے باطل بے شک مٹنے ہی کے لیے ہے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن کا پیغام لے کر قریہ قریہ پھیل جائیں فتح ان کی ہے۔