{AF}
مصرمیں اخوان کا عوامی مینڈیٹ طاقت سے سلب کروانا عالمی صہیونیوں کا خطرنا ک ایجنڈا ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
مصرمیں اخوان کا عوامی مینڈیٹ طاقت سے سلب کروانا عالمی صہیونیوں کا خطرنا ک ایجنڈا ہے،عبدالرشید ترابی
نام نہاد جمہوریت کے علمبرداروں کی خاموش پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،آزادخطہ اور پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیے ،اسلامی نظام کے نفاذکے علاوہ سارے تجربات ناکام ہوچکے ہیں،خانہ جنگی ،مہنگائی ،بے روزگاری ،لوڈشیڈنگ ،لوٹ مار ،کرپشن ،کرپٹ نظام ہی کا تحفہ ہیں،نظام کی تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے عوام جماعت اسلام کا ساتھ دیں اس میں شامل ہوکر طاقت بنیں،کشمیرکی آزادی اور عوامی مسائل کا حل بیس کیمپ میں قرآن وسنت کا دیا ہوا عادالانہ نظام کے نفاذ ہی میں مضمر ہے
شیخ عقیل الرحمان ،ڈاکٹر مشتاق ،نذیر شاہ قاضی شاہد حمید کا نو منتخب امیر ضلع نذیر شاہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب
مظفر آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ مصر میں عوامی مینڈیٹ طاقت سے سلب کروانا عالمی صہیونیوں کا خطرناک ایجنڈا ہے جس مصر میں ایسی خانہ جنگی شروع ہوگی جس سے لاکھوں اپنے بھائیوں کی جانیں جائیں گی،اس سے فائدہ اسرائیل اورعالمی صہیونی اٹھائیں گے،نام نہاد جمہوریت کاعلمبردار مغرب کی خاموشی پوری امت کے لیے لمحہ فکریہ ہے،تحریک سکوائر میں پرامن احتجاج کرنے والی ایک سو خواتین کی عصمت دری کرنا صہیونیوں کا نہیں تو اور کس کا ایجنڈاہوسکتاہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے نو منتخب امیر ضلع نذیر شاہ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی شیخ عقیل الرحمان ، نائب ا میر اور سیاسی امور کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق احمد ،نذیر شاہ قاضی شاہد حمید نے خطاب کیا ،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ آزاد خطہ اور پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیاتھا سلامی نظام کو چھوڑ کر جتنے تھی تجربات کیے گئے ہیں وہ سب ناکام ہوچکے ہیں،اسلامی نظام کا نفاذ ہی ہمارے مسائل حل کرسکتاہے ،آج لوڈشیڈنگ ،خانہ جنگی،بے روزگاری،مہنگائی کرپشن یہ سب کرپٹ نظام ہی کے تحفے ہیں،جن جن ممالک میں سلامی تحریک برسراقتدار آئی انھوں نے ثابت کیا کہ ان کے عوام کے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے ،آزاد کشمیرکے عوام نظام کی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ا س کے دست وبازوبنیں،معاشرے کے اچھے افراد مل کر جدوجہد کریں گے تو نظام تبدیل ہوگا اور عوامی مسائل حل ہوں گے،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ آزاد خطے کے عوام کی آزادی اور اسلامی نظام کے لیے دیے گئی قربانیاں اور مقبوضہ کشمیرکے عوام کی آزاد ی کے لیے قربانیوں کا تقاضاہے کہ یہاں اسلام نظام قائم ہو،بیس کیمپ میں عادلانہ نظام ہی کشمیرکی آزادی کی ضمانت اور قومی یکجہتی کا مضمر ہوگا ظلم نانصافی پر مبنی معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں،انھوں نے جماعت اسلامی کے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ ایک ایک گھر اور ایک فرد تک دعوت پہنچائیں ان کو اپنے ساتھ شامل کریں ان کی ترجمانی کریں ان کے مسائل حل کروائیں میرٹ کی پامالی اور ظلم کے خلاف دیوار بن جائیں،انھوں نے کہاکہ 65سال گزرنے کے باوجود بیس کیمپ میں پاورپالیٹیکس کرنے والی جماعتوں نے نہ تو نظام کی اصلاح کی اور ہی کشمیرکی آزادی کے لیے نتیجہ خیز جدوجہد کی ،بیس کیمپ میں نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے اورکشمیربھی آزاد ہوگا کشمیرکی مکمل آزادی اور اسلامی نظام کے غلبے تک جماعت اسلامی کے کارکن اینے گھروں سے نکلیں انسانیت امن اور سکون اور دین پر چلنے کی متلاشی ہے۔