مشرق وسطی میں مسلمانوں کو باہم دست گریباں کرکے اسرائیل کو محفوظ بنانے کی سازش ہورہی ہے امت مسلمہ کے حکمران ہوش کے ناخن لے ،نورالباری

{AF}noor-ul-bariمشرق وسطی میں مسلمانوں کو باہم دست گریباں کرکے اسرائیل کو محفوظ بنانے کی سازش ہورہی ہے امت مسلمہ کے حکمران ہوش کے ناخن لے ،نورالباری{/AF}

مشرق وسطی میں مسلمانوں کو باہم دست گریباں کرکے اسرائیل کو محفوظ بنانے کی سازش ہورہی ہے امت مسلمہ کے حکمران ہوش کے ناخن لے ،نورالباری
مصری اخوان نے تین بار بھاری مینڈیٹ حاصل کیا،صدارتی انتخاب میں،پالیمانی انتخاب میں اور بعد میں ریفرنڈم کے ذریعے،جب عوام کے جمہوری حقوق طاقت سے غصب کیے جائیں تو عوام مجبور ہوکر بندوق اٹھائیں گے جو عالمی صہیونیوں کا ایجنڈا ہے،جمہوریت کے دعویدار مغربی ممالک خاص کر امریکہ کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے،اسلام کو ماننے والوں اور اس پر چلنے والوں کو دیوار سے لگایا جائے گا تو اس کا ردعمل ہوگا،وزیر اعظم پاکستان جو خود اس کا شکار ہوئے ہیں وہ مصر میں عوامی مینڈیٹ کی حمایت کریں اس سے پاکستان کا قد دنیامیں بڑے گا
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر ونگران امور مہاجرین نورالباری نے کہاہے کہ مشرق وسطی میں مسلمانوں کو باہم دست گریباں کرکے اسرائیل کو محفوظ بنانے کی سازش ہورہی ہے امت مسلمہ کے حکمران ہوش کے ناخن لے،مشرق وسطی میں یہ سارا کھیل اسرائیل کی تقویت کے لیے کھیلا جارہاہے،مصر میں اسلامی حکومت کے آنے سے اسرائیل کے لیے مسائل پیدا ہوگئے تھے اور ایک سازش کے تحت یہاں سے حکومت ختم کی گئی ہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے کارکنوں کے سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ مصری اخوان نے تین بار بھاری مینڈیٹ حاصل کیا،صدارتی انتخاب میں،پالیمانی انتخاب میں اور بعد میں ریفرنڈم کے ذریعے،جب عوام کے جمہوری حقوق طاقت سے غصب کیے جائیں تو عوام مجبور ہوکر بندوق اٹھائیں گے جو عالمی صہیونیوں کا ایجنڈا ہے،جمہوریت کے دعویدار مغربی ممالک خاص کر امریکہ کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے،اسلام کو ماننے والوں اور اس پر چلنے والوں کو دیوار سے لگایا جائے گا تو اس کا ردعمل ہوگا،وزیر اعظم پاکستان جو خود اس کا شکار ہوئے ہیں وہ مصر میں عوامی مینڈیٹ کی حمایت کریں اس سے پاکستان کا قد دنیامیں بڑے گا۔انھوں نے کہاکہ یہ ایک منظم سازش کے تحت کیا جارہاہے جس میں اسلام دشمن اور مسلمان دشمن طاقتیں شامل ہیں،انھوں نے کہاکہ او آئی سی مصر کی رکنیت معطل کرے اور اسلامی ممالک تمام کے تمام مصر کی غاصب حکومت سے اپنے تعلقات کریں جو بیت المقدس کو گرا کر اس کی جگہ ہیکل سلیمانی تعمیر کرنے جیسے مذموم عزائم رکھتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر