{AF}
ماہ رمضان پوری امت کو معرکہ حق وباطل میں قرآن کاعلم بلند کرنے کی دعوت دیتاہے،محمود الحسن چودھری{/AF}
ماہ رمضان پوری امت کو معرکہ حق وباطل میں قرآن کاعلم بلند کرنے کی دعوت دیتاہے،محمود الحسن چودھری
قرآن کا مسلمانوں پر سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کے نفاذ کے لیے جہا دکیا جائے،آج امت جن اخلاقی اور روحانی بیماریوں کا شکا رہے وہ قرآن وسنت کے نظام کی دوری کی وجہ سے ہے،ماہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے،امت س نور ہدایت کی طرف رجوع کرے تاکہ وہ سکون حاصل کرسکے،قرآن کے آئینی میں اپنی تصویر دیکھنا ہر مسلمان پر واجب ہے،ماہ رمضان ایثٓار ،قربانی اور رواداری کا درس دیتاہے
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہاہے کہ ماہ رمضان پوری امت کو معرکہ حق وباطل میں قرآن کاعلم بلند کرنے کی دعوت دیتاہے،قرآن کے حقیقی تقاضے پورے کرنے اور ان سے فیضاب ہونے کے لیے ضروری ہے کہ اس کی تلاوت کے ساتھ ساتھ کو سمجھا جائے اور قرآن کا سب سے بڑا حق یہ ہے کہ اس کے نظام کو نفاذ کیا جائے،ا ن خیالات کا اظہار انھوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ امت کوزوال روحانی اور اخلاقی طور بیمار ہونے کی وجہ سے ہے،امت اخلاقی اور روحانی بیماریوں کا اعلاج قرآن کے نسخہ کیمیا سے تلاش کرے،اس کتا ب ہدایت پر جو بھی چلا اس کو سکون اور راحت نصیب ہوئی اور دنیا کے اور آخرت کے خزانے اس کے سامنے ڈھیر ہوئے جس نے اس سے منہ موڑا وہ رسو اور ذلیل ہوا،ماہ رمضان نزول قرآن کا مہینہ ہے،امت ا س نور ہدایت کی طرف رجوع کرے تاکہ وہ سکون حاصل کرسکے،قرآن کے آئینی میں اپنی تصویر دیکھنا ہر مسلمان پر واجب ہے،ماہ رمضان ایثٓار ،قربانی اور رواداری کا درس دیتاہے،برداری ازم ،تعصبات اور نفرتوں کی بندوشوں سے انسان کو آزاد کرکے بھائی چارے کا درس دتیاہے،ایسے مثالی معاشرے کے قیام کی دعوت دیتاہے جو نبیﷺ نے مدینے میں قائم کرکے دیکھایا،اسی معاشرے کے قیام کی دعوت جماعت اسلامی دیتی ہے۔