ہندوستانی فوج کے ناپاک قدم اور کشمیریوں کے سینے پر منحوس خونی لکیر مسلمانوں کی غیر ت ایمانی کے لیے کھولا چیلنج ہے ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستانی فوج کے ناپاک قدم اور کشمیریوں کے سینے پر منحوس خونی لکیر مسلمانوں کی غیر ت ایمانی کے لیے کھولا چیلنج ہے ،عبدالرشید ترابی{/AF}

ہندوستانی فوج کے ناپاک قدم اور کشمیریوں کے سینے پر منحوس خونی لکیر مسلمانوں کی غیر ت ایمانی کے لیے کھولا چیلنج ہے ،عبدالرشید ترابی
عالمی طاغوتی نظام اسلامی تحریکوں کی راہ میں زیادہ دیر رکاوٹ نہیں بن سکے گا،عوامی کشمیرکی آزادی او راسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، عوام مسائل کے حل کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،حکومت پاکستان مصر میں جمہوریت کے خلاف گھناؤنے اقدام کی مذمت کرے ،ترکی اور افریقی یونین کی طرح او آئی سی اور یورپ یونین بھی مصر میں جمہوریت کے خلا ف سازش کرنے والوں کا بائیکاٹ کریں،حکومت پاکستان نے ہندوستان سے یک طرفہ دوستی کرنی ہے یا شہ رگ کو بچاناہے ان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے
فارڈ کہوٹہ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ہندوستانی فوج کے ناپاک قدم اور کشمیریوں کے سینوں پر منحوس خونی لکیر مسلمانوں کے غیر ت ایمانی کے لیے کھولا چیلنج ہے،بہادر اور غیور کشمیری جب تک ایک بھی ہندوستانی فوج کشمیرمیں موجود رہے گا اس کے خلا ف جہاد جاری رکھیں گے،عالمی طاغوتی نظام اسلامی تحریکوں کے راہ میں رکاوٹ ڈال کر اسلامی نظام سے مخلوق خد ا کو دور رکھنے کی سازشوں میں زیادہ دیر تک کامیاب نہیں ہوسکے گا،اسلام نے غالب آنا ہے ،ان خیالات کااظہارا نھوں نے نو منتخب امیر ضلع مولانا مظفر بخاری کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نو انتخاب امیر ضلع مولانا مظفربخاری اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عوام کشمیر کی آزادی اور اسلامی نظام کے نفاذکے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کے پاس عوامی مسائل کے حل کا ایجنڈا ہے،جماعت اسلامی قوم کو اللہ کے دین کی طرف دعوت دیتی ہے یہ دعوت تمام انبیاء نے دی ہے ایک اللہ کی عبادت کرو اوراس کے دین کے غلبے کے لیے جدوجہد کرو،یہ اللہ کا حکم ہے اور ہرمسلمان پرفرض ہے،انھوں نے مصر میں ہونے والی بغاوت کے حوالے سے خطاب میں کہاکہ حکومت پاکستان مصر میں جمہوریت کے خلاف اقدام کی شدید مذمت کرے ،انھوں نے کہاکہ ترکی اورافریقی یونین کی طرح یورپی یونین اور اوآئی سی بھی اس اقدام کی مذمت کرے اور مصر میں غیرآئینی طریقے سے برطرف کیے گئے صدر کو بحا ل کروانے میں کردار ادا کرے،انھوں نے کہاکہ یہ اسلامی ممالک کے خلاف سازش ہے ،عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان سے یک طرفہ دوستی یا شہ رگ بچانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے،ہندوستان پاکستان کی سلامتی کے درپے ہے اس سے دوستی سانپ کو دودھ پلانے کے مترادف ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر