{AF}
اسلامی انقلاب خطے کا مقدر ہے کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا عبدلرشید ترابی{/AF}
اسلامی انقلاب خطے کا مقدر ہے کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا عبدلرشید ترابی
باغ ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر عبدلرشید ترابی نے کہاہے کہ اسلامی انقلاب خطے کا مقدر ہے کشمیریوں کو آزادی کی نعمت سے کوئی محروم نہیں رکھ سکتا،دعوت کے وسیع امکانات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جماعت اسلامی کے کارکن قرآن وسنت کی دعوت عوام تک پہنچائیں،ان خیالات کا آظہار انھوں نے ضلع باغ کے نو منتخب امیر عثمان انور کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ا س موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی محمودالحسن چودھری،سابق امیر ضلع نثار شائق سابق امیر ضلع تنور انور خان سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ عوام ساتھ ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت راستے کی دیوار نہیں بن سکتی ،انھوں نے کہاکہ مصر میں عوامی حکومت کوا یک فوجی امر کے ذریعے ختم کروایا گیا ہے مگر چار ملین افراد تحریر سکوائر میں جمع ہوچکے ہیں ان کو طاقت کے روز پراپنے حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی قرآن وسنت کے نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور یہ نظام ہی عوام کو انصاف اور عدل فراہم کرسکتاہے مغرب اس نظام سے اسی لیے خائف ہے کہ اگر ایک بار اللہ کا دین اپنی پوری روح کے ساتھ نفاذ ہوگیا تو باقی نظام جو مرنے کے قریب ہیں وہ مزید زندہ نہیں رہ سکتے ،اللہ کا دیے ہوئے نظام کے علاوہ کوئی نظام ایسا نہیں ہے جو مخلوق کو انصاف فراہم سکے انھوں نے کہانو متنخب امیر ضلع عثمان انور خان نے زلزلہ کے موقع پر عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی عوام کے ترجمان بن کر عوام کے مسائل حل کریں گے،انھوں نے کہا کہ باغ جماعت اسلامی کا مضبوط قلعہ ہے اور دیر کی طرح یہاں بھی مزید جماعت کو مضبوط کریں گے،اورانھوں نے کہاکہ میرٹ کی پامالی اور ناانصافی کے خلا ف جدوجہد جاری رکھیں گے،انھوں نے کہا کہ باغ کے تمام اچھے افراد کو جماعت میں لایا جائے جماعت میں نئے شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں ،انھوں نے کہاکہ ہمارے مسائل کا واحد حل جماعت اسلامی کے پاس ہے،