{AF}
اسرائیل اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے مصر میں جمہوریت کا خون کیاگیا ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}
اسرائیل اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے مصر میں جمہوریت کا خون کیاگیا ‘ عبدالرشید ترابی
عالمی صہیونی لابی نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کی پاداش میں مرسی کو نشانہ بنایا ‘اخوان المسلمون پر اس سے قبل بھی آزمائش کے پہاڑ توڑے گئے مگر انہوں نے صبر و استقامت سے کام لیا اور جمہوری جدوجہد کو جاری رکھا مغربی ممالک میں اس سے کئی گنا بڑے مظاہرے حکومتوں کے خلاف ہوئے مگر کسی کا تختہ نہیں الٹا گیا یہاں مظاہروں کا بہانہ بنا کر اسلامی جمہوری حکومت کو بر خاست کیاگیا جو قابل مذمت ہے ‘مصر میں اسلامی جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے والے منہ کی کھائیں گے‘جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے
راولپنڈی ( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ کو خوش کرنے کے لیے مصر کی جمہوری حکومت کا خون کیاگیا ‘مصر کے صدر محمد مرسی نے 64فیصد ووٹ حاصل کیے تھے ‘عالمی صہیونی لابی نے سازش کر کے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے کے جرم میں ان کی حکومت ختم کروائی ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیے کہ مصر میں اخوان المسلمون نے اس سے قبل بھی بڑے بڑے فرعونوں کا مقابلہ کیا ہے اور مصائب کے پہاڑ برداشت کیے ہیں مگر ان کی استقامت میں لغزش نہیں آئی ۔ مصر کے عوام ان کے ساتھ ہیں ایک بارنہیں دس بار بھی انتخابات ہوں تو اخوان جیتے گی انہوں نے کہا کہ مصر میں مظاہروں کا بہانہ بنا کر مرسی کی حکومت کو ختم کیاگیا حالانکہ مغربی ممالک میں اس سے کئی گنا بڑے مظاہرے حکومتوں کے خلاف ہوتے ہیں مگروہاں کسی نے حکومتیں نہیں الٹیں ۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ مصر میں اخوان المسلمون نے تحریک آزادی فلسطین اور مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے جدوجہدکرنے والوں کی مدد اور حمایت کی جس کی وجہ سے عالمی صہیونی ان کے خلاف سازشیں کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں کی حکومتیں آئی ہیں وہاں عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت بہتر ہوئی ہے عوام کی ترجمان حکومتوں نے اپنے ممالک کو غیروں کی ڈکٹیشن کے بجائے اپنے ملک کو بہتر کرنے کی کوشش کی جو کہ غیروں کو قبول نہیں تھی وہ مسلمان ملکوں کو اپنازیر اثر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا راگ الاپنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے ۔