{AF}
وسیعی پیمانے پر توسیعی دعوت کردارسازی سے ہی حقیقی اور پائیدار اسلامی انقلاب آئے گا،عبدالرشید ترابی{/AF}
وسیعی پیمانے پر توسیعی دعوت کردارسازی سے ہی حقیقی اور پائیدار اسلامی انقلاب آئے گا،عبدالرشید ترابی
پاورپالیٹکس کرنے والی سیاسی جماعتوں نے امت واحدہ کو گروہوں اور فرقوں میں بانٹ دیاہے،حکمران اور مقتدر لوگ اپنا ووٹ بینک بچانے لیے انصاف کا خون کررہے ہیں،عدل وانصاف سے خالی اور عاری معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں،معاشرے میں بگاڑ کے راستے میں بند نہ باندھا گیا تو ہماری آزاد دلاؤ پر لگ سکتی ہے،کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے جان،مال اور وقت کی قربانی چاہیے،جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جو نظریاتی قوت ہے سیاسی جماعتیں شخصیات اور خاندانوں کی لونڈیاں بن چکی ہیں
کوٹلی( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ وسیعی پیمانے پر توسعی دعوت اور کردارسازی سے ہی اسلامی انقلاب آئے گا،پاورپالیٹکس کرنے والی سیاسی جماعتوں نے امت واحدہ کو گروہوں اور فرقوں میں بانٹ دیاہے،حکمران اور مقتدر لوگ اپنا ووٹ بینک بچانے لیے انصاف کا خون کررہے ہیں،،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع کوٹلی کے نو منتخب امیر ضلع عبدالحمید چودھری کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،حبیب الرحمن آفاقی اورنو منتخب امراء حلقہ جات و دیگر قائدین نے خطاب کیا عبدالرشید ترابی نے کہاکہ عدل وانصاف سے خالی اور عاری معاشرے تباہ ہوجاتے ہیں،معاشرے میں بگاڑ کے راستے میں بند نہ باندھا گیا تو ہماری آزاد دلاؤ پر لگ سکتی ہے،کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے جان،مال اور وقت کی قربانی چاہیے ،ملک مسائل سے اس وقت نکل سکتا ہے جب دیانتدار اور صالح قیادت کا انتخاب ہو گا،چہرے نہیں نظام بدلنے سے ملت کے مسائل حل ہوں گے،صالح مخلص اور دیندار قیادت ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال سکتی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ایک صالح قیادت ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نکال کر عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے ، اسلامی نظام میں تمام مشکلات اور مسائل کا حل ہے ،آج اس مہنگائی اور بدامنی کی زندگی بسر کر رہے ہیں یہ اللہ کی طرف سے ہمارے اوپر آزمائش ہے،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمان ہے،نظام کی تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلا ب کے بغیر مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوگا،ظلم ناانصافی ،کرپشن اور اقرباء پروری نے معاشرے کی بنیادیں ہلا دی ہیں،کشمیرکی آزادی اور اسلامی حکومت اور معاشرے کاقیام جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے کارکن ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں،انھوں نے کہا اس وقت پوری دنیا میں حق اور باطل کے درمیان معرکہ جاری ہے جن ممالک میں اسلامی حکومتیں قائم ہوئی ہیں انھوں نے آتے ہی اپنے عوام کے مسائل حل کرنے شروع کیے تو بیرونی طاغوتی قوتوں کو یہ پسند نہیں ہے کہ کوئی بھی اسلامی ملک اپنے عوام کے مسائل حل کرے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو،ان کے خلا ف سازشیں ہورہی ہیں مگر وہاں کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرپٹ اور مغرب کے آلہ کار وں کا ساتھ نہیں دیں گے ،آزاد خطے کو بھی تحریک آزادی کو بیس کیمپ اور حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے قوم کو تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔آزادکشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنا کرکشمیری مجاہدین اور مہاجرین کی مدد ہمارے اوپر فرض ہے۔عبدالرشیدترابی نے کہاکہ جن ممالک میں اسلامی تحریکوں نے سیاسی کامیابیاں حاصل کی ہیں انھوں نے بہت محنت کی ہے،اپنے عمل اور کردارسے ثابت کیاہے کہ وہ دین کے داعی ہیں آج داعی کے کردار کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔