آزادخطے کو بے روزگاری کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ٹیکس فری زون قراردیا جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiآزادخطے کو بے روزگاری کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ٹیکس فری زون قراردیا جائے،عبدالرشید ترابی{/AF}

آزادخطے کو بے روزگاری کے خاتمے اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے ٹیکس فری زون قراردیا جائے،عبدالرشید ترابی
کشمیرکو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قراردیاجائے ،بجلی مفت فراہمی کی پیشکش کرکے سرمایہ کاروں کو راغب کیا جائے،منگلا اپریزنگ سے قبل حکومت متاثرین کے مسائل حل کرے،یہاں کے عوام نے دوبار اپنے آباؤ اجداد کی قبریں ڈبوئی ہیں ان کے ساتھ انصاف کیاجائے،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمان ہے،نظام کی تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلا ب کے بغیر مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوگا،ظلم ناانصافی ،کرپشن اور اقرباء پروری نے معاشرے کی بنیادیں ہلا دی ہیں،کشمیرکی آزادی اور اسلامی حکومت اور معاشرے کاقیام جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے کارکن ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں
امیر جماعت کاضلع میر پور کے نومنتخب امیر ضلع مولانا عتیق الرحمان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب
میرپور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے کو ٹیکس فری زون قراردیا جائے تاکہ بیرونی ممالک میں مقیم کشمیری یہاں سرمایہ کاری کریں اور بے روزگاری میں کمی ہو،حکومت آزا دکشمیرسرمایہ کرنے والوں کو تحفظ دے اور ان کے لیے بجلی فری کرے،پورے کشمیر کو لوڈ شیڈنگ سے مستثیٰ قراردیا جائے،یہاں بجلی پیدا کرنے کے مواقعے موجود ہیں بڑے ڈیمز کو چھوڑ کر چھوٹے چھوٹے ڈیمز بنا کر بھی پانچ ہزار میگاوٹ بجلی پیداہوسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے ضلع میرپور کے نو منتخب امیر ضلع مولانا عتیق الرحمان کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،مولاناعتیق الرحمان اور دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ منگلا اپریزنگ سے قبل حکومت متاثرین کے مسائل حل کرے،یہاں کے عوام نے دوبار اپنے آباؤ اجداد کی قبریں ڈبوئی ہیں ان کے ساتھ انصاف کیاجائے،جماعت اسلامی عوامی مسائل کے حل کے لیے عوام کی ترجمان ہے،نظام کی تبدیلی اور حقیقی اسلامی انقلا ب کے بغیر مسائل حل ہونے کی بجائے ان میں اضافہ ہوگا،ظلم ناانصافی ،کرپشن اور اقرباء پروری نے معاشرے کی بنیادیں ہلا دی ہیں،کشمیرکی آزادی اور اسلامی حکومت اور معاشرے کاقیام جماعت اسلامی کا ایجنڈا ہے کارکن ایک ایک گھر تک دعوت پہنچائیں،انھوں نے کہا اس وقت پوری دنیا میں حق اور باطل کے درمیان معرکہ جاری ہے جن ممالک میں اسلامی حکومتیں قائم ہوئی ہیں انھوں نے آتے ہی اپنے عوام کے مسائل حل کرنے شروع کیے تو بیرونی آقاہوں کو یہ پسند نہیں ہے کہ کوئی بھی اسلامی ملک اپنے عوام کے مسائل حل کرے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہو،ان کے خلا ف سازشیں ہورہی ہیں مگر وہاں کے عوام نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کرپٹ اور مغرب کے آلہ کار وں کا ساتھ نہیں دیں گے ،آزاد خطے کو بھی تحریک آزادی کو بیس کیمپ اور حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنان کے لیے قوم کو تبدیلی کے ایجنڈے کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر