استعماری قوتوں نے ایسا جال بچھا رکھا ہے کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ کوئی انصاف نہ ہو سکے اقوام متحدہ کو بھی یر غمال بنا رکھا ہے جان مارڈیل

{AF}tehreek-e-kashmir-bartaniaاستعماری قوتوں نے ایسا جال بچھا رکھا ہے کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ کوئی انصاف نہ ہو سکے اقوام متحدہ کو بھی یر غمال بنا رکھا ہے جان مارڈیل{/AF}

استعماری قوتوں نے ایسا جال بچھا رکھا ہے کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ کوئی انصاف نہ ہو سکے اقوام متحدہ کو بھی یر غمال بنا رکھا ہے جان مارڈیل
برمنگھم ( پ ر ) استعماری قوتوں نے ایسا جال بچھا رکھا ہے کہ مظلوم اور محکوم قوموں کے ساتھ کوئی انصاف نہ ہو سکے اقوام متحدہ کو بھی یر غمال بنا رکھا ہے ۔بر صغیر ایشیا میں بھارت اور مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے مفادات کے لیے فلسطین اور کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کے لیے تیار نہیں ۔اقوام متحدہ متنازعہ مسائل کو حل کرنے میں جرات نہیں رکھتی ۔ جہاں کہیں بڑی طاقتوں کے مفادات ہوں گے وہاں اقوام متحدہ کی قرار دادیں راتوں رات منظور کر کے عمل درآمد ہو تا ہے کہ مگر فلسطین اور کشمیر پر 65سال سے منظور عالمی معاہدوں اور وعدہ پر آج تک عمل درآمد نہیں ہوا بلکہ طاقت کے بل بوتے پر انہیں دبایا اور کچلا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار سویڈن کے ممتاز سکالر ریڈ سٹار اور انڈیا کے مصنف جان مارڈیل نے سٹاپ دی وار کولیشن کے زیر اہتمام کشمیر اور فلسطین کے متعلق منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کی پالیسیوں میں ہمیشہ دہرا معیار رہا ہے۔ دنیا کا امن خطرے میں ڈا ل رکھا ہے ۔کشمیریوں اورفلسطینیوں کے حقوق کو جس طرح غصب کر رکھا ہے اس سے غاصب قوتوں کو تقویت مل رہی ہے دنیا میں جب تک انصاف قئام نہیں ہوتا امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا ۔تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عالمی برادری کو بار بار توجہ دلا رہے ہیں کہ کشمیریوں کی پر امن جدوجہد پر توجہ دی جائے مگر عالمی برادری نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے اس کے پیش نظر خطے میں پائی جانے والی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ کشمیری اپنی جدوجہد سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہیں کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ برطانیہ نے پیداکیا تھا اور برطانیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرے اور بھارت کو مجبور کیا جائے کہ وہ عالمی معاہدوں پر عمل درآمد کروائے ۔ فلسطین سالیڈیرٹی کے رہنما کرس نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت دنیا کے امن کے لیے شدید خطرہ ہیں دونوں ممالک کو عالمی استعمار کی پشت پناہی حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ یہ دونوں ممالک عالمی معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کر رہے اور نتائج کی ذمہ دار اقوام متحدہ ہوگی ۔ کشمیر انفارمیشن سنٹر کے چیئرمین خواجہ محمد سلیمان نے کشمیر اورمسئلہ کشمیر کے پس منظر پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بھارت کی سات لاکھ فوج نے کشمیریوں کو غلام بنا رکھا ہے ۔ کشمیری قیادت 85سالہ بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو مسلسل نظر بند رکھا ہے ۔ دیگر قائدین پر بھی پابندیاں عاید کر رکھی ہیں بھارت نے طاقت کے بل بوتے پر قبضہ کر رکھا ہے اور اپنے موقف پر قائم رہنے کے لیے ہر طرح کی قربانیاں دے رہے ہیں ۔ اس کے علاوہ سیمینار سے فلسطین سالڈیٹرٹی کمیٹی کے رہنما نعیم ملک نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ کشمیری دانشور یونس ‘ شبیر حسین ‘ سٹاپ دی وار کوطیشن کے سیکرٹری سٹیورٹ رچرڈ سن نے خطاب کیا ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر