کشمیری حق خودارادیت کے سو ا کوئی حل قبول نہیں کریں گے،شہداء کانفرنس کی مشترکہ قرارداد

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkکشمیری حق خودارادیت کے سو ا کوئی حل قبول نہیں کریں گے،شہداء کانفرنس کی مشترکہ قرارداد{/AF}

کشمیری حق خودارادیت کے سو ا کوئی حل قبول نہیں کریں گے،شہداء کانفرنس کی مشترکہ قرارداد
ہندوستان نوشتہ دیوا ر پڑھ لے کشمیریوں کو ظلم اور جبر سے آزادی کی منزل سے کوئی روک نہیں سکتا،سردار یعقوب
کشمیرکی آزادی کے لیے ہمہ گیر جہاد کرنا ہوگا،عبدالرشید ترابی
تحریک شہداء جموں وکشمیرکے زیر اہتمام شہداء کانفرنس سے سردار اعجاز افضل خان، سردار صغیر چغتائی ،مولانا عبیداللہ فاروقی،ماسٹر عبدالرزاق ،سمیت قائدین کا خطاب
راولپنڈی ( پ ر)تحریک شہداء جموں وکشمیرکے زیراہتمام شہداء کانفرنس منعقد ہوئی جس میں صدر ریاست سردار یعقوب خان،امیر جماعت سلامی آزاد جموں وکشمیروکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی ،سابق امیر جماعت اسلامی سردار اعجاز افضل خان ،مسلم کانفرنس کے مرکزی رہنما ممبر کشمیرکونسل سردار صغیر چغتائی ،چیئرمین تحریک شہداء جموں وکشمیرمولانا عبیداللہ فاروقی،ماسٹر عبدالرزاق،سمیت جے کے پی مسلم لیگ ن اور دیگر جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی،کانفرنس میں مشترکہ طورپرقرارداد منظو ر ہوئی جس میں لکھا گیا ہے کہ کشمیری حق خودارادیت کے سو ا کوئی حل قبول نہیں کریں گے،پانچ لاکھ شہداء کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گے،ہندوستان ظلم اور جبر کی بنیاد پر کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا،قراردادمیں مطالبہ کیاگیاہے کہ عالمی برادری کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت فراہم کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اسلامی ممالک ہندوستا ن دباؤ بڑھائیں تاکہ ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کوحق فراہم کرے،کانفرنس میںیہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان کشمیرمیں انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر ہونے والی خلاف ورزیاں بند کرے،عالمی برادری اور انسانی حقو ق کے ادارے مقبوضہ کشمیرمیں مظالم بند کروائیں۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سردار یعقوب خان نے کہاکہ ہندوستان نوشتہ دیوار پڑھ لے کشمیریوں کو ظلم کی بنیا دپر غلام نہیں رکھا جاسکتا،انھوں نے کہا کہ عبدالرشید ترابی کی قیادت میں کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل قائم ہے جس میں حکومت اپوزیشن سمیت سب جماعتیں اس میں شامل ہیں،گزشتہ دوسالوں میں کشمیر کے مسئلے کواجاگر کرنے کے لیے ہر فورم پرکام ہوا ہے پاکستان کی قیادت ہویا صدر پاکستان نے مظفرآباد آکر قومی موقف کا اعادہ کیا،او آئی سی کے رابطہ گروپ میں بھی پانچ ممالک کا اضافہ ہواہے کشمیرکو اجاگر کرنے کے لیے ہر سطح پر کام کررہے ہیں،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ہندوستان کو کشمیرسے نکالنے کے لیے ہمہ گیر جہاد کرنا ہوگا،ہر محاذپر ہندوستان کے دانت کھٹے کرنے ہوں گے سیاسی محاذہو یاسفارتی محاذپر ہندوستان کے بے نقاب کرنا ہوگا،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ میں کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل کا قیام اور حکومت اور اپوزیشن کی طرف سے بھرپور تعاون پر ان کے شکرگزار ہیں صدر وزیرا عظم اپوزیشن لیڈر سمیت سب ایک ہیں اس سے اچھا پیغام پار گیاہے پاکستان کی پارلیمنٹ کی طرف سے شاندار قرارداد پر ہندوستا ن چیخ اٹھا تھا صدر پاکستان نے بھی مظفر آباد کر مضبوط بات کی ،انھوں نے کہاکہ نئی منتخب حکومت اور مسلم لیگ ن سے بھی کشمیریوں کو تواقعات ہیں،مشاورت کے بعد ایک بار پھر پاکستان کی قیادت سے ملاقات کریں گے میاں نوازشریف صاحب سے کشمیری قیادت ملاقات کرکے اپنا موقف رکھی گی انھوں نے کہاکہ وزیرا عظم سے مشاورت سے ایک خط پاکستان تمام ممبران پارلیمنٹ کو سابق قرارداد بھی ساتھ منسلک کرکے ارسال کردیا ہے ایک خط وزیر اعظم نے بھی تمام ممبران پارلیمنٹ کو لکھا ہوگا،اس موقع پر سردار اعجاز افضل خان نے کہاکہ کشمیری قیادت کو بیدار رہنا ہوگا،کشمیرپربڑی سازشیں ہورہی ہیں مگر قیادت اور عوام مل کر ان سازشو ں کو ناکام بنائیں،شہداء کا خون فرض اور قرض ہے،اس موقع پر سردارصغیر چغتائی مولانا عبیداللہ فاروقی اور ماسٹر عبدالرزاق او ر دیگر قائدین نے خطاب کیا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر