اغیار کی غلامی سے نجات کا واحدراستہ امت مسلمہ قرآن وسنت کے نظام کی طر ف لوٹ آئے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiاغیار کی غلامی سے نجات کا واحدراستہ امت مسلمہ قرآن وسنت کے نظام کی طر ف لوٹ آئے،عبدالرشید ترابی{/AF}

اغیار کی غلامی سے نجات کا واحدراستہ امت مسلمہ قرآن وسنت کے نظام کی طر ف لوٹ آئے،عبدالرشید ترابی
واحدت کشمیر کو نقصان پہنچانے والے بلواسطہ دشمن کے ایجنڈے پر گامزن ہیں،امت مسلمہ کے مسائل کا حل اتحاد،اتفاق اور یک جہتی میں ہے،مغرب کی کاسہ لیس قیادت اپنے عوام کی ترجمانی اور حقوق کے تحفظ کی بجائے غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل پر کمربستہ ہے،اسلامی ممالک کے عوام دو وقت کی روٹی کے لیے ترس رہے ہیں اورہمارے وسائل پراہل مغرب عیاشیاں کررہے ہیں،جماعت اسلامی شاندار اسلامی انقلاب کے لیے دن رات مصروف جہد ہے،معاشرے کے اچھے لوگ منظم ہوکرتبدیلی لانے میں کردار اداکریں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو باہم مربوط کرکے آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے
گلگت ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ اغیار کی غلامی سے نجات کا واحد راستہ امت مسلمہ قران وسنت کے نظام کے نفاذ کی طرف لوٹ آئے،حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام تک عوام کے مسائل حل ہوں گے اور نہ ہی بھائی چارے کی فضاء پیداہوسکتی ہے ، مادہ پرستی نے عوام کے دلوں میں نفرت اور دراڑیں ڈال دی ہیں،نفسہ نفسی دین کانہیں مغرب کا نظریہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع پر مشتاق ایڈووکیٹ،مولانا عبدالسمیع ،نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاہے واحدت کشمیرکو نقصان پہنچانے والے بلواسطہ دشمن کے ایجنڈیک پر گامز ن ہیں،کشمیر پر کسی ضرب اور تقسیم کے فارمولے کو تسلیم نہیں کرتے ہیں،ہندوستان نے کشمیریوں کو حق نہ دیا تو تحریک مزاحمت پہلے سے زیادہ شدت کے ساتھ شروع ہوسکتی ہے ہندوستان کے ساتھ یک طرف دوستی کے باوجود اس کا پرنالہ وہاں پر ہے،کشمیرکی آزدای نوشتہ دیوار ہے ہندوستان نے پڑھے گا تو اس کا حشر سابق سووویت یونین سے برا ہوگا،ہندوستان یہ مت بھولے کے پانچ لاکھ شہداء کا خون رائیگاں جائے گا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ امت کا المیہ ہے کہ اس کی قیادت دشمن کی الہ کار ہے باہم اتحاد اتفاق اور یک جہتی کا فقدا ن ہے،ہمارے وسائل پر دشمن عیاشیاں کررہے ہیں اور ہمارے عوام کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہے،اس کے ذمہ دارحکمران ہیں جو مغرب کے کاسہ لیس ہیں، غیروں کے ایجنڈے کی تکمیل پر کمربستہ ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی شاندار اسلامی انقلاب کے لیے دن رات مصروف جہد ہے،معاشرے کے اچھے لوگ منظم ہوکرتبدیلی لانے میں کردار اداکریں،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکو باہم مربوط کرکے آزادی کشمیرکا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے،انھوں نے کہاکہ جن اسلامی ممالک میں عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت قائم ہوئی ہے انھوں نے عوام دوست پالیسی مرتب کیں ہیں جن کی وجہ سے عوام کو معیار زندگی بہتر ہوا مگر مغرب ان کے خلا ف سازشیں کررہاہے اور سازششوں میں الہ کار مغرب نواز قیادت ہے جو عوام کی فلاح وبہبود کی بجائے اپنے اکاونٹ بنارہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرکے عوام پر دوہری ذمہ داری ہے یہاں نظام کی تبدیلی اور کشمیر کی آزادی ،ان ذمہ داریوں سے عہد براہ ہونے کے لیے کارکن دن رات ایک کریں تاکہ عوام کو حقیقی اسلامی نظام سے فیض یاب کیا جائے اور مظلوم کشمیریوں کو ہندوستان کے چنگل سے نجات دلائی جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر