{AF}
وزیر اعظم پاکستان ہندوستان سے دوستی کی باتیں تحریک آزادی کشمیر کے تاریخ تناظر اور شہداء کے خون کو مدنظررکھ کر کریں ،نورالباری{/AF}
وزیر اعظم پاکستان ہندوستان سے دوستی کی باتیں تحریک آزادی کشمیر کے تاریخ تناظر اور شہداء کے خون کو مدنظررکھ کر کریں ،نورالباری
کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے عالمی برادری نوٹس لے،1971ء میں بھارت نے سازش کر کے پاکستان کو دولخت کیا،بھارت سے دوستی شہداء کے لہو کے ساتھ غداری ہے،پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے
راولپنڈی( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے نائب امیر اور نگران امورمہاجرین نورالباری نے کہاہے کہ وزیر اعظم پاکستان ہندوستان سے دوستی کی باتیں تحریک آزادی کشمیر کے تاریخ تناظر اور شہداء کے خون کو مدنظررکھ کر کریں ، بھارت کے ساتھ دوستی پوری قوم کو بیوقوف بنانے کے مترادف ہے، ان خیالات کا ظہارا انھوں نے مہاجرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ بھارت نے 1971ء میں پاکستان کو دولخت کیا تین بار پاکستان پر حملہ کیا اور ہرروز لائن آف کنٹرول پر گولہ باری کرتا ہے مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نوجوانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ماؤں بہنوں کی عصمتیں تار تار کی جا رہی ہیں،ایسے میں اس کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا کرملک کو شدید نقصان کی طرف دھکیلا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کشمیر سینٹر کو بند کرنا بھی تحریک آزادی کشمیر کے ساتھ غداری ہے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزیاں کیں ایسے وقت میں ہندوستان کے ساتھ دوستی شہداء کے لہو کے ساتھ غداری ہے انہوں نے مزید کہا کہ پوری ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور ان کے دست و بازو ہیں،وزیر اعظم کے بیان سے اس پار منفی پیغام جائے گا پاکستانی قوم کشمیریوں کے پشتیبان ہیں حکومتی سطح پر ایسے بیانات دے کرکشمیریوں کو مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیر کا صرف وکیل نہیں بلکہ اس کا اہم فریق ہے اس کی ذمہ داری ہے کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق خوداردایت دلایا جائے ہندوستان کے دوستی بڑھا کر پاکستانی قیادت عملاً بھارت کے آگے سرنڈر ہونے کے مترادف ہے،کشمیری تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں