{AF}
بنی نوع انسان کی فلاح اور بقا اللہ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ میں مضمرہے،عبدالرشید ترابی{/AF}
بنی نوع انسان کی فلاح اور بقا اللہ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ میں مضمرہے،عبدالرشید ترابی
گلگت بلتستان کے نام نہاد پیکیج نے کرپشن ،ظلم ،اقرباء پروری ،فرقہ واریت میں اضافہ کردیاہے،خطے میں امن سب کی ضرورت ہے امن ہوگا تو مسائل حل ہوں گے تعمیر وترقی ہوگی،سیاحوں کے قتل میں انتظامیہ عام اور غریب لوگوں کو تنگ نہ کرے اصل مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے،پاکستان کوکمروز کرنے کے لیے بین الاقوامی لابیز متحرک ہیں ہندوستان کا اصل ہدف یہ علاقہ ہے،جماعت اسلامی کے سوا باقی پارٹیاں شخصی اور موروثی بن چکی ہیں ،یہاں محنت دیانت اور تقویٰ کی بنیاد پر قیادت سامنے لائی جاتی ہے
گلگت بلتستان(پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بنی نوع انسان کی فلاح اور کامیابی اور بقاکا راز اللہ کے دیے ہوئے نظام کے نفاذ میں مضمر ہے،اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے دیے ہوئے نظام کو چھوڑ کر جو بھی دین اختیا ر کیا جائے گا اس میں نہ اس دنیامیں کوئی کامیابی ہے اور نہ ہی آخر ت کی دنیا میں کوئی فلاح ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے عوامی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ا س موقع مرکزی نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ،امیر گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،امیر ضلع گلگت نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نام نہاد پیکیج نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان میں اضافہ کردیاہے تعمیروترقی کا عمل رکاہواہے کرپشن ،ظلم ،اقرباء پروری،اور فرقہ واریت میں اضافہ ہوا ہے،اس پیکیج میں سقم دور کرکے عوامی امنگوں کا ترجمان پیکیج بنایا جائے،انھوں نے کہاکہ خطے میں امن سب کی ضرورت ہے امن ہوگا تو مسائل حل ہوں گے تعمیر وترقی ہوگی،سیاحوں کے قتل میں انتظامیہ عام اور غریب لوگوں کو تنگ نہ کرے اصل مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے،پاکستان کوکمروز کرنے کے لیے بین الاقوامی لابیز متحرک ہیں ہندوستان کا اصل ہدف یہ علاقہ ہے،جماعت اسلامی کے سوا باقی پارٹیاں شخصی اور موروثی بن چکی ہیں ،یہاں محنت دیانت اور تقویٰ کی بنیاد پر قیادت سامنے لائی جاتی ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اول روز سے گلگت بلتستان کے عوام کے سیاسی اور آئینی حقوق کی جنگ لڑرہی ہے،جب تک یہ حقوق ان کو مل نہیں جاتے اس وقت تک یہ جنگ جاری رہے گی انھوں نے کہاکہ آزاد دونوں خطوں کی عوام اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔