جھوٹ ،منافقت،اقرباء پروری ،غیبت اور کرپشن نے اسلامی معاشرے کی بنیادیں ہلا کررکھ دیں،محمود الحسن چوھردی

{AF}ch.mehmood-ul-hassan جھوٹ ،منافقت،اقرباء پروری ،غیبت اور کرپشن نے اسلامی معاشرے کی بنیادیں ہلا کررکھ دیں،محمود الحسن چوھردی{/AF}

جھوٹ ،منافقت،اقرباء پروری ،غیبت اور کرپشن نے اسلامی معاشرے کی بنیادیں ہلا کررکھ دیں،محمود الحسن چوھردی
نائب قاصد سے صدر مملکت تک اور سبزی فروش سے لے کر بڑے تاجر تک صرف ذاتی مفاد کے لیے ہرا پھیری کی جاری ہے خوف خداسرے سے مفقود ہوچکاہے،عشق رسول ﷺ کے دعوے ہیں مگر عمل نہیں ،معاشرے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نہیں چلیں گے تونہ اس دنیامیں بہتری اور سکون میسر آئے گا اورنہ ہی آخرت میں کوئی حصہ ہوگا،اخلاقی بیماریاں جس قوم میں آجائیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے سیکریٹری جنرل محمود الحسن چوھردی نے کہاہے کہ ہمارے معاشرے میں ایسے اخلاقی برائیاں آچکی ہیں جن کے سبب معاشرے تباہ ہوئے ہیں اور قوم غرق ہوئی ہیں،ناپ تول میں کمی ،جھوٹ ،منافقت ،ہراپھیری ،اقرباء پروری،کرپشن کا چلنا عام ہوچکاہے ،بے حیاء عروج پر پہنچ چکی ہے،ان خیالات کااظہار انھوں نے کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہاکہ معاشرے میں نظریں دوڑائیں تو نائب قاصدسے لے کر صدر مملکت رشوت لے رہاہے جھوٹ بول رہاہے اقرباء پروری کررہاہے،کرپشن کررہاہے اسی طرح سبزی فروش سے لے کر بڑے تاجر اور کارروبائی کو دیکھ لے کم تول رہاہے جھوٹ بول کر فروخت کررہاہے،ذخیرہ اندوزی میں لگارہاہے ناجائز منافع کمارہاہے ،ان حالات میں عشق رسول ﷺ کے دعوے کرنے والے اس معاشرے میں کہاں کھوگئے ہیں،اسلامی معاشرے کی بنیادیں ہلا ئی جارہی ہیں،ایسے میں قرآن وسنت پرعمل کرنے والے اور یوم آخرت پر یقین رکھنے والوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ دن رات ایک کریں،اللہ کے دین کو مٹنے سے بچائیں،قوم کی اللہ کی طرف بلائیں،یہی کامیابی کی کنجی ہے،ظلم نانصافی دہشت گردی اور قتل غارت کا آج بازار گرم ہے،ایسے ایسے واقعات ہورہے ہیں کہ زمانہ جہالیت میں بھی اس طرح کی مثالیں کم ملتی ہیں،ایسے معاشرے اور قومیں زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکتی ،معاشرے کے اچھے اور دین کا فہم رکھنے والوں کی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوچکاہے ان کی آزمائش اور سخت ہوچکی ہے،انھوں کہا معاشرے کو تباہی سے بچانا ہے،معاشرے کو بڑی تباہی سے بچانے کے لیے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق نہیں چلیں گے تونہ اس دنیامیں بہتری اور سکون میسر آئے گا اورنہ ہی آخرت میں کوئی حصہ ہوگا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر