اراکین جنرل کونسل نے عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو آئندہ دو سال کے لیے کثرت رائے سے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کا امیر منتخب کر لیا

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkاراکین جنرل کونسل نے عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو آئندہ دو سال کے لیے کثرت رائے سے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کا امیر منتخب کر لیا{/AF}

اراکین جنرل کونسل نے عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو آئندہ دو سال کے لیے کثرت رائے سے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کا امیر منتخب کر لیا
کوٹلی(پ ر) جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کے سیشن 2013-15 کے لیے انتخابات کا عمل مکمل ہو گیا۔ اراکین جنرل کونسل نے عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو آئندہ دو سال کے لیے کثرت رائے سے جماعت اسلامی ضلع کوٹلی کا امیر منتخب کر لیا۔ اراکین جنرل کونسل نے خفیہ رائے دہی سے پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے ووٹنگ کی۔ عبدالحمید چوہدری کا تعلق پنگ پیراں بائی پاس روڈ سے ہے اور وہ 2001 میں اسلامی جمعیت طلبہ سے وابستہ ہوئے اور بعد ازاں 2005میں جماعت اسلامی کے رکن جنرل کونسل منتخب ہوئے۔ عبدالحمید چوہدری دو مرتبہ جماعت اسلامی کوٹلی کے شہر کے امیر اور ضلعی جنرل سیکرٹری کی ذمہ داریوں پر بھی فائز رہے۔ جبکہ زمانہ طالب علمی میں وہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم بھی رہے ہیں۔ کوٹلی شہر کے عوامی مسائل کے حل کے لیے مختلف تحریکوں میں متحرک نوجوان رہنماء کے طور پر متعارف ہوئے ہیں۔ موصوف اس وقت کوٹلی یونائیٹڈ سٹیزن فورم اور اتحاد امت کونسل کے بھی سیکرٹری جنرل ہیں۔ ترجمان جماعت اسلامی کوٹلی کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نو منتخب امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کی حلف برداری کی تقریب 2 جولائی کو منعقد ہو گی۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر عبدالرشید ترابی اور نائب امیر نورالباری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے گزشتہ روز ضلعی دفتر میں امیر جماعت اسلامی ضلع کوٹلی حبیب الرحمان آفاقی کے زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری زاہد الحسن چوہدری ایڈووکیٹ کو پروگرام کا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔ دریں اثناء عبدالحمید چوہدری ایڈووکیٹ کو جماعت اسلامی کا ضلعی امیر منتخب ہونے پر آزاد کشمیر بھر سے جماعتی قائدین ، کارکنان کے علاوہ کوٹلی کی سیاسی جماعتوں مسلم لیگ ن ، پیپلز پارٹی، مسلم کانفرنس، لبریشن فرنٹ، تحریک انصاف اور دینی جماعتوں کی ضلعی قیادت ، صحافیوں ، وکلاء سمیت تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد اور حلقہ احباب نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور راہ حق میں استقامت کی دعا بھی کی ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر