{AF}
سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مسلکوں اورسیاسی دائروں سے بالاتر ہو کر کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی،عبدالرشید ترابی{/AF}
سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو مسلکوں اورسیاسی دائروں سے بالاتر ہو کر کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنی ہوگی،عبدالرشید ترابی
حکومت آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی حکومت کشمیر کی آزادی کی تحریک کو نیتجہ خیز بنانے کے لیے کردار ادا کریں،جماعت اسلامی امت مسلمہ کی واحدت کے لیے ہمیشہ سے مصروف جہدرہی ہے،محض پیکیج عوامی مسائل کا حل نہیں ہے،گلگت بلتستان کے پیکیج سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا صرف ایک خاص طبقے کو مراحات ملیں،تعمیر وترقی کا عمل رکا ہواہے،نظام کی تبدیلی کے بغیر ہمارے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے ،پیکیج حاصل کرکے اور چہرے بدل بدل کے قوم نے دیکھ لیے ہیں،گلگت بلتستان جیسے حساس خطے کو انتشار کا شکار کرنا پاکستان کے دشمنوں کا یجنڈا ہے پوری قوم مل کر اس کو ناکام بنائے
پونجی ،جگلوٹ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر وکنوینئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ تمام سیاسی اور مہذہبی جماعتوں کو سیاسی دائروں اور اپنے اپنے مسالک سے بالاتر ہوکرکشمیر کی آزادی کی تحریک کو کامیابی کی منزل سے ہمکنار کرنے کے لیے مل کر جدوجہد کرنی ہوگی،حکومت گلگت بلتستان اور حکومت آزاد کشمیراپنا کردار اداکریں،ان خیالات کا ظہار انھوں نے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان مشتاق ایڈووکیٹ،امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،امیر ضلع نظام الدین سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ کوشش کی کہ امت مسلمہ یک جان اور یک قالب ہوجائے،امت واحدہ ہی دنیا کو امن کی طرف راغب کرسکتی ہے،پوری انسانیت کو جنت کی طرف لانا اور اللہ کے دین کی طرف بلانا امت کا فرض منصبی تھا مگر امت خرافات میں کھوگئی ہے دنیا کو انصاف فراہم کروانا اس امت کی ذمہ داری تھی مگر خود اپنے اپنے ممالک میں امت انصاف کو ترس رہی ہے ،جماعت اسلامی اس دعوت کو لے کر اٹھی ہے،معاشرے کے لوگ اس ک ساتھ آئیں،اس کے دست وبازو بنیں تاکہ معاشرے میں ایک بار پر مدینے والے معاشرے کو منظر پیش کریں اور تاکہ باقی دنیا بھی دیکھ کر دین کی طرف متوجہ ہو،انھوں نے کہاکہ امت کو ٹکڑوں میں تقسیم کرنا انگریزوں کا ایجنڈا ہے جس پر آج بھی کام جاری ہے،مغربی استعما ر آج تک اپنے سارے وسائل کے ساتھ امت کے خلا ف صف آرہاہے،انھوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کا علاقہ حساس علاقہ ہے ا س پر بھی دشمن کی نظر یں ہیں وہ یہاں انتشار اور اضطراب پیدا کر کے پاکستان کو کمزور کررہاہے،ان ساری سازشوں کو قوم مل کر ناکام بنائے،انھوں نے کہاکہ محض پیکیج عوامی مسائل کا حل نہیں ہے،گلگت بلتستان کے پیکیج سے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں ملا صرف ایک خاص طبقے کو مراحات ملیں،تعمیر وترقی کا عمل رکا ہواہے،نظام کی تبدیلی کے بغیر ہمارے مسائل کا کوئی حل نہیں ہے ،پیکیج حاصل کرکے اور چہرے بدل بدل کے قوم نے دیکھ لیے ہیں۔انھوں نے کہاکہ قوم دین کی طرف لوٹ آئے یہی ان کے مسائل کا حل ہے۔