آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی حکومتیں اور عوامب باہم مل کرکشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریں تو آزادی کی منزل کے حصول کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiآزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی حکومتیں اور عوامب باہم مل کرکشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریں تو آزادی کی منزل کے حصول کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

آزاد کشمیراور گلگت بلتستان کی حکومتیں اور عوامب باہم مل کرکشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریں تو آزادی کی منزل کے حصول کے لیے کسی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ،عبدالرشید ترابی
جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی نے ہر فورمز پر ہماری ترجمانی کی ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،استور قومی جرگہ
جن مقاصد کے لیے آزادی حاصل کی تھی اس کا تشنہ ہونا ہمارے مسائل کا سبب ہے،اللہ کے دین کے نفاذ کے عہد کرکے یہ وطن آزاد کروایا ہمارے اسلاف نے مگر مغرب کے الہ کار بے دین سیاستدان نے دین کے راستے پر چلنے کی بجائے انگریزوں کے دیے ہوئے راستے پر چل نکلے ،بدامنی ،مہنگائی ،بے وزگاری،لوڈشیڈنگ ،کرپشن ظلم اور ناانصافی جیسا عذاب اس عہد کی خلاف ورزی کی وجہ سے نازل ہورہاہے جب تک قوم اپنے عہد کو پورا نہیں کرے گی اس عذاب سے نہیں نکل سکتی،علماء کرام دینی قائدین اور اہل دانش مل کر اس کرپٹ نظام کی تبدیلی کے لیے مشترکہ جدوجہد کریں تو حالات تبدیل ہوں گے استور ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد کشمیر،گلگت بلتستان کی حکومتیں اور عوام اہم یک جان ہوکر کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کریں تو آزادی کی منزل کے حصول کے لیے ہمیں کسی کی بیرونی مدد کی ضرورت نہیں ہے،کشمیرکی آزادی کی تحریک کو جس طرح کا بیس کیمپ دستیاب ہے کسی اور آزادی کی تحریک کو نہ رہاہے اور نہ ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے استور قومی جرگہ کی طرف سے اپنے عزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع ،کفایت حسین،عاشق حسین،سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ جن مقاصد کے لیے ہمارے اسلاف نے قربانی دے کے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان آزاد کروایا تھا وہ ہنوز تشنہ ہیں،جن کی وجہ سے آج ہم مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں،ہمارے اسلاف نے اللہ کے دین کے نفاذ کے لیے یہ خطہ آزاد کروایا مگر بے دین سیاستدانوں نے وہ مقاصد حاصل نہ ہونے دیے جس کے لیے قربانیان پیش کی گئی تھیں،اللہ کے دین کی بجائے انگریزوں کے دیے ہوئے نظام پر چل رہے ہیں آج بدامنی ،مہنگائی ،بے روزگاری،لوڈشڈنگ جیسے مسائل اللہ کے عہد سے انحراف کی وجہ سے ہیں،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ گلگت بلتستان جغفرائی اہمیت کا حامل خطہ ہے پاکستان دشمنوں نے اس کو نشانہ بنایا ہواہے،پوری قوم مل کر تمام سیاسی جماعتیں علماء کرام مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں،انھوں نے کہاکہ دنیا اس وقت دین کی متلاشی ہے مگر مغرب نے امت کو دین سے دور کرنے کے لیے امت کے حکمرانوں کو اپنا الہ کار بنایا ہوا ہے ،عرب اور اسلامی ممالک میں تبدیلیاںآرہی ہیں، یہ خطہ بھی حقیقی تبدیلی کا متقاضی ہے۔ اس موقع پر استور قومی جرگہ نے جماعت اسلامی اور عبدالرشید ترابی کی کاوشوں کی تحسین کی اور کہاکہ جماعت اسلامی نے ہر فورمز پر ہماری ترجمانی کی اور ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر