ریاست کے آزاد حصوںآزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کو آئینی طورپرمربوط کرکے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiریاست کے آزاد حصوںآزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کو آئینی طورپرمربوط کرکے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے،عبدالرشید ترابی{/AF}

ریاست کے آزاد حصوںآزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کو آئینی طورپرمربوط کرکے آزادی کا بیس کیمپ بنایا جائے،عبدالرشید ترابی
دیامر ڈیم کی رائلٹی گلگت بلتستان کے عوام کا حق ہے ان کو دیا جائے حکومت فوری طورپر پاکستان سے اس حوالے سے معاہدہ کرے،نظام کی تبدیلی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،اسلامی نظام ہی عوام کے مسائل کومکمل طورپر حل کرسکتاہے،آزاد خطوں میں حقیقی انقلاب اور اسلامی نظام کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،دونوں آزاد خطوں کی حکومتیں اور عوام مل کر کشمیرکی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں تو کشمیردنوں میںآزاد ہوسکتاہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے اول روز گے جنگ لڑرہی ہی اور حق کے حصول تک جنگ لڑتی رہے گی،آزاد کشمیر فرقہ واریت سے پاک ہے،یہاں بھی کوشش کررہے ہیں کہ اس کلچر کو ختم کیا جائے
چلاس ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ریاست کے آز اد حصوں آزاد جموں وکشمیراور گلگت بلتستان کو آئینی طورپر مربوط کرکے آزادی کا حقیقی بیس کیمپ بنایا جائے ،بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والوں کی مدد کرنا دونوں حصوں کی حکومتوں اور عوام کا فرض ہے ،ان خیالات کا آظہار انھوں نے اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع،عطاء اللہ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ دیامر ڈیم کی رائلٹی چلاس کے عوام کا حق ہے اور ان کو ملنا چاہیے متاثرین کے معاوضے اور ملازمین یہاں کے رکھے جائیں ،حکومت کو فوری طور پر پاکستان حکومت سے اس معاملے میں معاہدہ کرناچاہیے تاکہ معاملات طے ہوجائیں،پاکستان ہم سب کی منزل ہے مستحکم اور مضبوط پاکستان کشمیرکی آزادی کی ضمانت اور امت کے لیے قلعہ ہے،انھوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان اور کشمیرکی خطے جنھوں کے مقاصد کے لیے حاصل کیے گئے تھے وہ ابھی تک تشنہ ہیں،پاکستان میں اسلامی نظام نہ ہونے کی وجہ سے آج ہم مسائل کا شکا رہیں،قوم نے اللہ سے عہد کیا تھاکہ اللہ ان کو مملکت دے اور عوام اس کو اسلام کی تجربہ گاہ بنائیں گے،اللہ کے دیے ہوئے قانون کے مطابق عوام زندگیاں گزاریں گے،قانون اللہ کا دیا ہوا گا،مگر قوم نے اجتماعی طور پر اس سے انحراف کیا اور آج دشمن پاکستان پر نظریں جمائے ہوئے ہے،آج علاقوں خطوں اور صوبوں کی بات کی جارہی ہے پاکستان کے بارے میں کوئی نہیں سوچتا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی اس مقصدکی تکمیل کے لیے میدان عمل میں ہے،تبدیلی کے بغیر مسائل حل نہیں ہوں گے،اسلامی نظام ہی عوام کے مسائل کومکمل طورپر حل کرسکتاہے،آزاد خطوں میں حقیقی انقلاب اور اسلامی نظام کا قیام جماعت اسلامی کا مشن ہے،دونوں آزاد خطوں کی حکومتیں اور عوام مل کر کشمیرکی آزادی میں اپنا کردار ادا کریں تو کشمیردنوں میںآزاد ہوسکتاہے،جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے آئینی اور سیاسی حقوق کے لیے اول روز گے جنگ لڑرہی ہی اور حق کے حصول تک جنگ لڑتی رہے گی،آزاد کشمیر فرقہ واریت سے پاک ہے،یہاں بھی کوشش کررہے ہیں کہ اس کلچر کو ختم کیا جائے،انھوں نے کہاکہ جب تک قوام سلام کی طرف نہیں آئے گی اس وقت تک مسائل حل نہیں ہوں گے اس کے لیے قیادت کو بدلنا پڑے گا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر