پاکستان اور گلگت بلتستان سے ناخوش بیرونی طاقتیں یہاں قتل وغارت کی ذمہ دار ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiپاکستان اور گلگت بلتستان سے ناخوش بیرونی طاقتیں یہاں قتل وغارت کی ذمہ دار ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

پاکستان اور گلگت بلتستان سے ناخوش بیرونی طاقتیں یہاں قتل وغارت کی ذمہ دار ہیں،عبدالرشید ترابی
سیاحوں کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے،جب تک بلاتفریق مجرموں کو کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا اس وقت تک پاکستان اور گلگت بلتستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے،پوری قوم مل کر عالمی طاقتوں کے ایجنڈے کو نام بنائے
چلاس ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے امیر وکونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ پاکستان اور گلگت بلتستان سے ناخوش بیرونی طاقتیں یہاں قتل وغارت کی ذمہ دار ہیں،پوری قوم مل کر یک جان ہوکر ان دشمنوں کے عزائم کو ناکام بنائے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران سیاحوں پر حملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سیاحوں کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہوسکتی ہے،انھوں نے کہاکہ جب تک بلاتفریق مجرموں کو کٹہرے میں نہیں لایا جائے گا پاکستان اور گلگت بلتستان کے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے ،انھوں نے کہاکہ کچھ لابیز پاکستان اور چین کے تعلقات بھی خراب کرنا چاہتی ہیں،ہندوستان بھی اس علاقے میں ہدف بنا کر سازشیں کررہاہے اس کی کارروائی بھی ہوسکتی ہے اس کو بھی دیکھنے کی ضرورت ہے،انھوں نے کہا گلگت بلتستان پاکستان کی معاشی ریڈ کی ہڈی ہے،دشمن یہاں امن نہیں ہونے دیتا۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر