حکومت وادی نیلم کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے‘ محمود الحسن چودھری

{AF}ch.mehmood-ul-hassanحکومت وادی نیلم کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے‘ محمود الحسن چودھری {/AF}

حکومت وادی نیلم کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے خصوصی پیکیج کا اعلان کرے‘ محمود الحسن چودھری
وادی نیلم کے عوام بنیادی انسانی سہولیات سے محروم ہیں ‘سڑکیں ‘ صحت ‘تعلیم جیسے بنیادی مسائل بھی حل طلب ہیں ‘حکومت سیاحت کے شعبے میں ٹھوس منصوبہ بندی کرکے وسائل حاصل کر کے یہاں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ کرے‘موبائل سروس تک سے یہاں کے عوام کو محروم رکھنا آج کے دور میں انتہائی ظلم ہے ‘اپنے عزیزوں کی موت کی خبر بھی وہاں تک پہنچانے کے لیے وہ میلوں پیدل سفر کرتے ہیں
کنڈل شاہی ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے کہا ہے کہ حکومت وادی نیلم کے عوام کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لیے خصوصی پیکیج کااعلان کرے ‘ یہاں کے عوام بنیادی انسانی ضروریات سے بھی محروم ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دریں اثناء محمود الحسن چودھری ‘ قاضی شاہد حمید ‘ مولانا عبدالحکیم ‘مولانا سرفراز کے ہمراہ قاضی غلام سرور رکن مرکزی مجلس شوریٰ کی اہلیہ کی وفات پر ان کے گھر جا کر اظہار تعزیت کیا ۔ محمود الحسن چودھری نے کہا کہ وادی نیلم میں سڑکیں ‘ سکولز اور ہسپتال ناپید ہیں یہاں کے عوام کی قربانیاں مقبوضہ کشمیر کے عوام کی قربانیوں کے برابر ہیں آئے دن وہ ہندوستان کی جارحیت کا شکار ہوتے ہیں ‘شہید اور متاثرین کے لیے حکومت خصوصی معاوضوں کا اعلان کرے ‘ انہوں نے کہا کہ موبائل جیسی سروس آج کے دور میں بھی یہاں کے عوام کو میسر نہیں ہے ۔ موت کی خبر بھی پہنچانے کے لیے یہاں کے لوگ آج بھی میلوں پیدل سفر کرتے ہیں۔حکومت فوری طو ر پر یہاں کے عوام کے لیے موبائل سروس بحال کرے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ خطہ قدرتی معدنیات ‘ نوادرات ‘ جنگلات اور سیاحت جیسے شعبوں سے مالا مال ہے حکومت ٹھوس منصوبہ بندی کر کے صرف سیاحت کے شعبے کو ہی ترقی دے اور یہاں سے حاصل ہونے والے وسائل کو یہاں کے عوام پر خرچ کرے تو چند سالوں میں یہاں کے تمام بنیادی مسائل حل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے طو رپر یہاں کے عوام کے لیے خدمت کرتی ہے مگر ایک جماعت کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ یہاں کے بنیادی مسائل حل کرے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر