کشمیر کی آزادی او ر حقیقی اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیر کی آزادی او ر حقیقی اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،عبدالرشید ترابی{/AF}

کشمیر کی آزادی او ر حقیقی اسلامی انقلاب کا ایجنڈا جماعت اسلامی کے پاس ہے،عبدالرشید ترابی
ظلم و نا انصافی اور استحصال پر مبنی نظام فیل ہو چکا ہے عوام حقیقی اسلامی انقلاب اور تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں،جماعت اسلامی کے کارکن عوام کی زبان اور ترجمان بن جائیں ،چہرے نہیں نظام بدلنے سے تبدیلی آئے گی قوم موقع پرست اور موسمی مینڈکو کو پہنچانیں،ظلم کے نظام کو جڑ سے گھاڑ پھیکنے تک ہمارا جہاد جاری رہے گا
چھتر( پ ر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کا ایجنڈاجماعت اسلامی کے پاس ہے ظلم نا انصافی اور استحصالی پر مبنی نظام فیل ہو چکا ہے اللہ کا دیا ہوا نظام ہی عوام کو انفرادی اور اجتماعی عدل فراہم کر سکتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیڑیاں میں استقبالیہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ عوام حقیقی تبدیلی کے لیے جماعت اسلامی کے دست و بازو بنیں اور اس میں شامل ہو کر حقیقی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کریں،عرب اور اسلامی ممالک کے عوام نے بالآخر یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ان کے مسائل کا حل اور ان کے حقیقی ترجمان اسلامی تحریک ہی کر سکتی ہے انہوں نے شہنشاہوں اور بادشاہوں کو ایوانوں سے نکال باہر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکن عوام کے مسائل اور حل کے لیے ان کے ترجمان اور ان کی زبان بن جائیں،عبدالرشید ترابی نے اپنے حالیہ دورہ الجزائر کے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے عرب اور اسلامی ممالک کی حمایت حاصل کی ہے اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کاوشوں کو نتیجہ خیز بنائے،آزادکشمیر اور پاکستان کی حکومت ہندوستان کو عالمی سطح پر بے نقاب کرنے کے لیے اسی موافق فضاء سے فائدہ اٹھائے،انہوں نے کہا کہ ترکی اور الجزائر میں منعقدہ کانفرنسز میں کشمیر پر قراردادیں متفقہ طور پر منظور کروا کر ہندوستان کو بے نقاب کیا ہے اور کشمیریوں کے لیے حمایت حاصل کی ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اور عوام کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کی اولین ترجیح ہے اس موقع پر امیر ضلع نثار احمد شائق امیر حلقہ حاجی افراہیم سمیت دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر