ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے بیورکریٹس اور آفیسران کی تنخواہیں کاٹ کر غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،شیخ عقیل الرحمن

{AF}sheikh-aqeel-ur-rahmanایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے بیورکریٹس اور آفیسران کی تنخواہیں کاٹ کر غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،شیخ عقیل الرحمن{/AF}

ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے بیورکریٹس اور آفیسران کی تنخواہیں کاٹ کر غریب ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،شیخ عقیل الرحمن،محمود الحسن چودھری
تحریک آزادی کشمیر کے لیے بجٹ نہ رکھنا تحریک کو پس پشت ڈالنے کے متردارف ہے،ملازمین کی تنخواہوں میں 20فیصد اضافہ ہونا چاہیے،تعمیراتی اور انتظامی بجٹ اخراجات نصف نصف ہونے چاہیے تھے،10ارب کی رقم ترقیاتی اخراجات کے لیے اور 45ارب روپے کی مشینری،مشیروں اور ٹھیکیداروں پر ضائع کی جائے گی،
مظفرآباد( پ ر) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن اور سیکرٹری جنرل محمود الحسن چودھری نے آزاد حکومت کے 2013-14کے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ نے غریب عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا،ایک لاکھ سے زائد تنخواہ لینے والے آفیسران اور بیور کریٹس کی ایک لاکھ سے زائد تنخواہ ہیں،ان میں اضافہ کرنے کے بجائے ایسے ملازمین جو ماہانہ 4,5ہزار تنخواہ لے رہے ہیں،ان کی تنخواہوں میں20فیصد اضافہ کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفرآباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر آزادی کا حقیقی بیس کیمپ ہے اس کے بجٹ میں تحریک آزادی کشمیر کو مکمل نظرانداز کیا گیا ہے جس سے اس پار کشمیریوں کے لیے مایوسی کا پیغام جائے گا،انہوں نے کہا کہ تعمیراتی اور انتظامی بجٹ اخراجات نصف نصف ہونے چاہیے تھے،10ارب کی رقم ترقیاتی اخراجات کے لیے اور 45ارب روپے کی مشینری،مشیروں اور ٹھیکیداروں پر ضائع کی جائے گی،ریاستی ادارے کرپشن کی برمار کر رہے ہیں ،عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان پر مہنگائی کا ڈرون کر دیا ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر