{AF}
ہندوستان کا عالمی سطحُ پر مکمل سوشل بنائیکاٹ کے موافق فضاء سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیرٹھوس حکمت عملی واضع کرے،عبدالرشید ترابی{/AF}
ہندوستان کا عالمی سطحُ پر مکمل سوشل بنائیکاٹ کے موافق فضاء سے فائدہ اٹھانے کے لیے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیرٹھوس حکمت عملی واضع کرے،عبدالرشید ترابی
ہندوستان کا مکمل سوشل بائیکاٹ کروانے کے لیے فضاء تیار ہے،پاکستان کے نئے وزیر اعظم میاں نوازشریف اور مسلم لیگ سے کشمیریوں کیؓ بڑی توقعات ہیں،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی کرکے مشرف نے دیکھ لیاہے،ہندوستان پاکستان کی سلامتی کے درپے ہے بلااشعال فائرنگ اور شہادتیں اس کا اظہار ہیں،حکومت آزاد کشمیربیس کیمپ کے کردار کو بحال کرنے کے لیے میرٹ ،عدل وانصاف قائم کرے،وزاء کی من مانیاں تسلیم نہیں کریں گے،میرٹ پامال کرکے نوجوانوں کے حقوق کاخون کسی صورت نہیں ہونے دیں گے،جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے سارے نظام ہائے باطل فیل ہوچکے ہیں،پوری انسانیت حقیقی اسلامی نظام کے نفاذ کی منتظر ہے
باغ ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ ترکی کے بعد الجزائر میں بھی پورے عالم عرب کی کشمیرکے لیے حمایت نے ہندوستان کے سوشل بائیکاٹ کے فضاء تیار کر لی ہے حکومت پاکستان اور آزاد کشمیراس موافق فضاء سے فائدہ اٹھانے کے لیے مسئلہ کشمیرکے حل کے لیے ٹھوس پالیسی تشکیل دے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ سے کشمیری عوام کی بڑی توقعات ہیں ،وہ کشمیر کی آر پار کی قیاد ت سے مشاورت کے بعد ایسی پالیسی تشکیل دیں جس سے پاکستان کی سلا متی اور کشمیرکی آزادی یقینی ہو،ہندوستان سے یک طرفہ دوستی جنرل مشرف نے کرکے دیکھ لی ہے ہندوستان پاکستان کوکسی قیمت پر دوست نہیں ہوسکتا وہ پاکستان کی طرف بہنے والے دریاؤں پر ڈیمز تعمیر کرکے اس کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنا چاہتاہے وہ مذاکرات کا ڈھونگ صرف وقت حاصل کرنے اور کشمیریوں کو پاکستان سے متنفر کرنے کے لیے کررہاہے،انھوں نے کہاکہ الجزائر کی حکمران پارلیمانی پارٹی کے لیڈر نے کہاکہ اس وقت بین اقوامی پارلیمانی یونین کے چئیرمین کا تعلق الجزائر سے ہے ان کو بھی متحرک کریں گے اپنی پارلیمانی پارٹی کی مشاورت سے ہندوستان کوپیغام دیں گے کہ وہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے اور کشمیریوں کو ا ن کا حق دے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ ترکی میں 60ممالک کی اسلامی تحریکوں کے قائدین اورحکومتی نمائندوں نے اعلان کیا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں،کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے مطابق حق ملناچاہیے،انھوں نے کہاکہ بین الاقوامی حالات میں نے ساز گار کیے ہیں اب ان حالات اسے استفادہ حکومت کرے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کشمیرکی آزادی اور آزاد خطے میں حقیقی اسلامی انقلاب کے لیے جدوجہد کررہی ہے اور جب تک یہ ہونہیں جاتا ہم جدوجہد جاری رکھیں گے،انھوں نے حکومت آزاد کشمیرکو کہاکہ وہ میرٹ کی پامالی اور عدل قائم کرے تاکہ ریاست میں ہم اہنگی قائم رہے اور سب مل کر کشمیرکی آزادی کے لیے کام کریں اگر حکومت کے وزراء ناانصافی کریں گے میرٹ پامال کریں گے کرپشن کریں تو جماعت اسلامی ان کے خلاف بھی جہاد کرے گی،انھوں نے کہاکہ عوام کے ساتھ کھڑ ے ہیں اللہ کی مخلوق کو دین کی طرف دعوت دیتے ہیں ،دین پر چلے بغیرنہ اس میں امن سکون ملے گا نہ آخرت میں کوئی حصہ ملے گا۔