{AF}
حکومت آزاد کشمیر مہاجیرین کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے،نورالباری{/AF}
حکومت آزاد کشمیر مہاجیرین کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دے،نورالباری
محکمہ بحالیات سے مہاجرین کے نام پر زمین الاٹ کرکے منظور نظر افراد کو فراہم کی جارہی ہے ،کشمیرکونسل کے کروڑوں روپے منصوبوں کے نام سے جاری ہوئے ہیں مگرزمین پر ایک بھی منصوبہ موجود نہیں ہے،جعلی سٹیٹ سبجکٹ جار ی ہورہے ہیں غیر کشمیریوں کو کشمیری بنایا جارہاہے وزیر اعظم آزاد کشمیراس کا سخت نوٹس لیں
ہری پور( پ ر)جماعت اسلامی آز ادجموں وکشمیرکے نائب امیر انگران امور مہاجرین امیدوار حلقہ ویلی چھ نورالباری نے کہاہے کہ حکومت آزاد کشمیرمہاجرین کے مسائل حل کرنے کی طرف خصوصی توجہ دے،کشمیری مہاجرین کے حلقوں سے جعلی سازی کی بنیادپر منتخب ہونے والے اراکین اسمبلی کو ان مسائل کے حل کے حوالے سے کوئی فکر نہیں ہے وہ چند منظور نظر افراد کو نواز رہے ہیں جن کے ذریعے وہ بعد میں ووٹوں کی خرید وفروخت کرتے ہیں،ان خیالات کاآظہار انھوں نے دورہ ہری پور ،مانسہرہ ابیٹ آباد اور شنکیاری کے دوران کارنر منیٹنگز کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کے پی کے میں مہاجرین شدید مشکلات کا شکار ہیں،مہاجرین کے نام پر فنڈز اور سکیمیں وزیرموصوف اپنے منظور نظر افراد کو فراہم کررہاہے جن کے ذریعے وہ انتخابات کے موقع پر ووٹوں کی خرید وفروخت کرتے ہیں،انھوں نے کہاکہ بحالیات سے مہاجرین کے لیے زمین الاٹ کرکے چند افراد کو نوازا جارہاہے کشمیرکونسل سے کروڑوں روپے کے فنڈز اجاری ہوئے ہیں جن کا زمین پر کوئی نام ونشان نہیں ہے ایک بھی منصوبہ زمین پر موجود نہیں ہے اس کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے،انھوں نے کہاکہ مظفر آباد میں بیٹھے چند افراد جعلی سٹیٹ سبجکٹ جاری کررہے ہیں اور غیر کشمیریوں کو ووٹوں کے لیے کشمیری بنایا جارہاہے،انھوں نے وزیر اعظم آزاد کشمیرسے مطالبہ کیاکہ وہ اس کا سختی سے نوٹس لیں اور مہاجرین کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔