{AF}
عبدالرشید ترابی کو پاکستان میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے غور {/AF}
عبدالرشید ترابی کو پاکستان میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے غور
لاہور ( نامہ نگار )جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر و کنوینئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی کو پاکستان میں کشمیر کمیٹی کا چیئرمین بنانے کے لیے غورو خوض شروع ۔ باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور ہندوستان کو بے نقا ب کرنے کے لیے عبدالرشید ترابی کی خدمات حاصل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔عبدالرشید ترابی نے ترکی میں وزیر اعظم نجم الدین اربکان سمیت ساٹھ ممالک کے مندوبین سے مسئلہ کشمیر پر قرار داد منظور کروا کر بڑا بریک تھرو کیا ۔ برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے لندن سے سری نگر تک مارچ کا اعلان بھی عبدالرشید ترابی کی درخواست پر کیا اسی طرح عرب اور اسلامی ممالک میں اسلامی تحریکوں کی حکومتیں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے میں معاون و مدد گار ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانے کے لیے عبدالرشید ترابی کو اہم ذمہ داری سونپنے کی تجویز زیر غور ہے۔میاں نواز شریف اور فاروق حیدر کو تجویز پیش کرنے کی تیاریاں ‘ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے عالمی حلقوں اور پاکستان و آزا دکشمیر میں بھی کشمیرکی آزادی کے لیے سنجیدہ جدوجہد کرنے والے حلقے بھی اس تجویز کو صائب تجویز قرار دے رہے ہیں ۔