{AF}
کشمیریوں کی پر امن جدوجہد پر دنیا نے توجہ نہیں دی ‘جس میں کشمیریوں کی نئی نسل جو موجودہ تحریک آزادی کے دوران پیدا ہوئی محمد غالب{/AF}
کشمیریوں کی پر امن جدوجہد پر دنیا نے توجہ نہیں دی ‘جس میں کشمیریوں کی نئی نسل جو موجودہ تحریک آزادی کے دوران پیدا ہوئی محمد غالب
برمنگھم ( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پر امن جدوجہد پر دنیا نے توجہ نہیں دی ‘جس میں کشمیریوں کی نئی نسل جو موجودہ تحریک آزادی کے دوران پیدا ہوئی اور پروان چڑھی وہ پر امن اور مذاکرات سے تنگ آ رہی ہے ۔تحریک کشمیر برطانیہ ماضی میں بھی اس طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کی کوششیں کرتی رہی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نئی پڑھی لکھی نوجوان نسل اس تحریک کو سنبھال رہی ہے ۔ گزشتہ دنوں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپ میں یونیورسٹیوں کے طالب علم تھے اور عسکری محاذ پر شدت بڑھ رہی ہے ۔جس کا اعتراف کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبداﷲ نے بھی کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان کی موجودہ پالیسیاں جاری ہیں ‘بے مقصدمذاکرات اور اعتماد سازی کشمیریوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ثابت ہوئے ہیں۔بھارت اور پاکستان کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ کشمیریوں کی پر امن جدوجہد کے پیش نظر مسئلہ کشمیر کے دیر پا حل کی طرف توجہ دی جائے ۔ورنہ حالات کی تمام تر ذمہ داری پاکستان اور بھارت پر ہوگی ۔محمد غالب نے کہا کہ کشمیریوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ پر امن ہیں اور مسئلہ کشمیر کا پر امن حل چاہتے ہیں۔مگر بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی کشمیریوں کو مجبور کر رہی ہے کہ وہ پھر پر امن جدوجہد کو چھوڑ کر 1990ء جیسے حالات پیدا کر دیں۔ایسی صورت حال میں بھارت اور پاکستان دونوں کے لیے بے شمار مسائل اور مشکلات پیدا ہوں گے۔دونوں ممالک نے گزشتہ دس سال کے عرصہ میں مذاکرات اور امن کے نام پر جواقدامات کیے ہیں اس سے کشمیریوں کو کچھ حاصل نہیں ہوا۔پاکستان نے بھارت کو پسندیدہ ملک قرار دیا مگر کشمیریوں پر ظلم اور بربریت میں روز بروز اضافہ ہوتا چلا گیااور کشمیریوں کی نئی نسل ان حالات سے بے زار نظر آتی ہے اور آئندہ سال کشمیرمیں ہونے والے انتخابات کے ہونے سے پہلے کشمیریوں کے اندر نوجوان اپنی حکومت عملی کو تبدیل کر رہے ہیں اور مجاہدین کی قیادت کی طرف سے بھی اشارے مل رہے ہیں کہ نوجوان 1990ء جیسے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔