{AF}
عبدالرشید ترابی کی تیونس کی حکمران جماعت نہضہ کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت مت مسلمہ کے مسائل پر تبادلہ خیال{/AF}
عبدالرشید ترابی کی تیونس کی حکمران جماعت نہضہ کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی سے اہم ملاقات مسئلہ کشمیرسمیت مت مسلمہ کے مسائل پر تبادلہ خیال
قوام متحدہ اور عالمی برداری کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق حق خودارادیت دلائے،راشد الغنوشی ،عبدالرشیدترابی
تیونس کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،فلسطین اور کشمیرامت مسلمہ کے سب سے بڑے اور دیرینہ مسائل ہیں،ہندوستان اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کا بنیادی حق فراہم کرے اور مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرے،مسئلہ کشمیرحل کیے بغیر دنیا میں امن کا خواب شرمندہ تعمیرنہیں ہوسکتا،ہندوستان آٹھ لاکھ فوج کے ذریعے اور کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کی نسل کشی کررہاہے
الجزائر( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں کشمیرکے امیر کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے تیونس میں حکمران جماعت نہضہ اسلامی کے سربراہ شیخ راشد الغنوشی سے الجزائر میں اہم ملاقات کی اورمسئلہ کشمیرسمیت امت مسئلہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا،ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ اور عالمی برداری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں کا بنیادی اور پیدائشی حق حق خودارادیت دلائے،جماعت اسلامی کے امیر عبدالرشید ترابی نے مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے راشد الغنوشی کو آگاہ کیا،انھوں نے بتایا کہ ہندوستان نے اقوام متحدہ میں خود جاکر عالمی برداری کے سامنے عہد کیاکہ وہ کشمیریوں کو حق خودارادیت فراہم کرے گا مگر ہندوستان اپنے ہی عہد سے پھر گیا،ہندوستان نہ صرف منحرف ہوا بلکہ اپنا حق مانگنے پر پانچ لاکھ کشمیریوں کو شہید کرچکاہے،اور ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج گزشتہ 65سال سے اور 22سال سے مسلسل قتل عام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے،نہ تو کوئی انسانی حقوق کی تنظیم مقبوضہ کشمیر میں جاسکتی ہے اور نہ ہی ریلیف کی کسی تنظیم کو ہندوستان اندر جانے کی اجازت دے رہاہے حتیٰ کے او آئی سی کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بھی کشمیرجانے کی اجازت نہیں دی،ہندوستان نے غزہ کی طرح پورے کشمیر کا محاصرہ کیاہواہے،قائدین جیلوں میں ہیں عوام کی زندگی اجیرن کردی گئی ہے گھروں میں تلاشیوں کے بہانے فوج خواتین کی عصمت دری کررہی ہے بچوں اور خواتین کو ٹارگٹ بنایاجارہاہے ان مظالم پر عالمی برداری کی خاموشی ہندوستان کو مزید شہ دے رہی ہے،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ تیونس میں اسلامی تحریک کی حکومت اپنے عوام کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ اپنے کشمیریوں بھائیوں کی مدد بھی کریں ا وآئی کی سی کی سطح پر دیگر فورمز پر کشمیریوں کی حمایت اور مدد کی جائے،اس موقع پر راشد الغنوشی نے کہاکہ تیونس کی حکومت اور عوام اہل کشمیرکے شانہ بشانہ ہیں،ہم کشمیریوں کی جائز جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اپنی قرارداد پر عمل درآمد کروائے،عالمی برداری کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے،راشدا لغنوشی نے عبدالرشید ترابی کو ہر سیاسی اور سفاری محاذپر بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔