حکومت آزاد کشمیرممبران سمبلی کو فنڈز دینے پر بندی لگائے اور بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیار منتقل کرے،نورالباری

{AF}noor-ul-bariحکومت آزاد کشمیرممبران سمبلی کو فنڈز دینے پر بندی لگائے اور بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیار منتقل کرے،نورالباری{/AF}

حکومت آزاد کشمیرممبران سمبلی کو فنڈز دینے پر بندی لگائے اور بلدیاتی انتخابات کروا کر اختیار منتقل کرے،نورالباری
کاغذی منصوبوں سے عوام کورریلیف نہیں ملے گا،میرٹ کی پامالی کے ذریعے من پسند کو نوکریاں دے کر نوجوانوں کے حقوق اور انصاف کا خون کیا گیا،لوکل گورنمنٹ کے فیڈز کہاں گئے زمین پر منصوبے نظر نہیں آتے کرپشن کو ختم کیے بغیر ان منصوبوں کے فوائدعوام تک نہیں پہنچتے ،حکومت دوسال میں کیے جانے والے اعلانا ت کو کارگردگی نہ بنائے
راوولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ حکومت آزاد جموں کشمیرممبران اسمبلی کے فنڈز فوری طور ختم کرنے کا اعلان کرکے ان پر پانبدی لگائے ،بلدیاتی انتخابات کرواکر اختیار نچلی سطح پر منتقل کیے جائیں تاکہ عوام کے مسائل حل ہوں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیرنے دوسالوں میں میرٹ پامال کرکے من پسند افرادکو نوکریاں دلائیں اور مستحق نوجوانوں کے حقوق اورانصاف کا خون کیا،تمام محکموں میں میرٹ پامال ہوا،صحت اور تعلیم میں تو حد کردی گئی ،انھوں نے کہاکہ کاغذی منصوبوں سے عوام کو ریلیف نہیں ملے گا،لوکل گورنمنٹ کے فنڈز کہاں استعما ل ہوئے منصوبے زمین پر نظر نہیں آرہے ہیں،انھوں نے کہاکہ جب تک کرپشن ختم نہیں ہوتی اس وقت تک منصوبوں کے فوائد عوام تک نہیں جائیں گے،حکومت دوسال میں کیے جانے والے اعلانا ت کو کارگردگی نہ بنائے،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کی دوہری ذمہ داری ہے ایک طرف تحریک آزادی کشمیرہے اور دوسری طرف عوام کے مسائل ہیں ان دونوں کے حوالے سے منصوبہ بندی کرنا حکومت کا فرض ہے،تحریک آزادی کشمیرکو نتیجہ خیزبنانے کے لیے بیس کیمپ نے کردارادا کرنا ہے ،65برس گزرنے کے باوجو ددبیس کیمپ کی حکومت نہ تو عوام کے مسائل حل کرسکی اور نہ ہی تحریک آزادی کشمیرمیں اپنا کوئی اہم رول اداکرسکی،یہ بدقسمتی ہے،انھوں نے کہاکہ حکومت آزاد کشمیرتحریک آزادی کشمیراور عوامی مسائل کے حل کے لیے ٹھوس حکمت علمی تشکیل دے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر