ہندوستان، اسرائیل کشمیریوں فلسطینیوں کے قتل اورامت مسلمہ کے بدترین دشمن ہیں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiہندوستان، اسرائیل کشمیریوں فلسطینیوں کے قتل اورامت مسلمہ کے بدترین دشمن ہیں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

ہندوستان، اسرائیل کشمیریوں فلسطینیوں کے قتل اورامت مسلمہ کے بدترین دشمن ہیں ،عبدالرشید ترابی
عرب ممالک کے حکمران ،عوام اور دانشور جس طرح اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں اسی طرح ہندوستان سے بھی نفرت کریں،صہیونی اور یہودی مسلمانوں کے قبلہ اول اور ہندومشرکیں خانہ کعبہ میں دوبارہ بت رکھنے کے فلسفہ پرایک ہیں،پاکستان میں تخریت کاری کا محور اور مرکزہندوستان ہے،افغانستان میں ہندوستان کے کونصل خانے پاکستان میں تخریب کاری کے لیے قائم ہیں،ہندوستان نے مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے ہمیشہ استعمار کا ساتھ دیا،افغانستان میں ہندوستان پہلے سابق سوویت یونین اور اب ناٹو کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیراور فلسطین امت مسلمہ کے مشترکہ اور دیرینہ حل طلب مسائل ہیں
الجزائر( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر وکنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشیدترابی نے کہاہے کہ ہندوستان اوراسرائیل کشمیریوں اور فلسطینیوں کے قتل اور امت مسلمہ کے بدترین دشمن ہیں،اسرائیل مسلمانوں کے قبل اول مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کے لیے فلسطینیوں کا قتل عام کررہاہے تو دوسری طرف ہندوستان اور مشرکیں خانہ کعبہ پر بت دوبارہ رکھنے کے فلسفے پر ایک ہیں،ہندوستان اور اسرائیل کا اتحاد انہی بنیادوں پر ہے،عالم عرب حکمران ،عوام اور دانشور جس طرح اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں اسی طرح ہندوستان بھی نفرت کااظہار کریں،ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے الجزائر میں حرکہ المجتمع سم کے زیر اہتمام امت مسلمہ کا مستقبل اور تعمیر نو کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ جس طرح اسرائیل نے فلسطینیوں کا محاصرہ کرکے ان کا قتل عام کررہاہے اسی طرح ہندوستان کی اٹھ لاکھ فوج کشمیریوں کا محاصرہ کرکے ان کی نسل کشی کررہی ہے،ہندوستان نے سوا کروڑ انسانوں کا بنیادی حق حق خودارادیت غصب کیا ہواہے،عالمی دنیا نے کشمیریوں سے عہد کیا تھا کہ وہ اپنے ہتھیار رکھ دیں ان کو اپنا پیدائشی حق دیا جائے گا خود ہندوستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جاکر عہد کیاکہ وہ کشمیریوں کو حق دے گا کہ وہ اپنی مرضی سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں،65برس سے کشمیری اپنا پیدائشی حق مانگ رہے ہیں اور ہندوستان ان کے لاشوں کے پشتے لگارہاہے پانچ لاکھ کشمیری شہید ہوچکے ہیں،ہزاروں گمنام قبروں کے انکشافات ہورہے ہیں ہزاروں نوجوان ہندوستان کے ٹاچر سیلوں میں موت وحیات کی کشمکش میں ہیں،ہزاروں لاپتہ ہیں،ہزاروں کشمیری خواتین کے شوہر فوجیوں نے غائب کیے ہوئیں جس کا کئی سال گزرنے کے باوجو د ان کی زندگی کا کوئی پتہ نہیں ہے ،قائدین سید علی گیلانی سمیت دیگر قائدین سالہاسال تک جیلوں میں بند ہیں نظر بند ہیں گھروں میں بند ہیں عام شہریوں کو اپنے عزیزں کو موبائل فون اور نٹ تک استعمال کرنے کی اجاز ت نہیں ہے،قائدین کو عید اور جمعہ کی نماز کی اجازت نہیں ہے،بدترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں،ان خلاف ورزیوں پر عالمی برداری خاموش ہے،جس سے مزید شہ پا کر ہندوستان کی قبض افواج مزید ظلم ڈھاتی ہے،انھوں نے کہاکہ عرب اور اسلامی ممالک اوآئی سی کے پلیٹ فارم اور دیگر فورمز پر کشمیریوں کے آوازبلند ہیں ان کا ساتھ دیں پاکستان کا ساتھ دیں تاکہ مسئلہ کشمیرحل ہوا ور کشمیریوں کی نسل کشی رکے، انھوں نے کہاکہ پاکستان میں تخریت کاری کا محور اور مرکزہندوستان ہے،افغانستان میں ہندوستان کے کونصل خانے پاکستان میں تخریب کاری کے لیے قائم ہیں،ہندوستان نے مسلمانوں کے مسائل کے حوالے سے ہمیشہ استعمار کا ساتھ دیا،افغانستان میں ہندوستان پہلے سابق سوویت یونین اور اب ناٹو کے ساتھ کھڑا ہے،کشمیراور فلسطین امت مسلمہ کے مشترکہ اور دیرینہ حل طلب مسائل ہیں۔ان کے حل کے لیے ٹھوس اورجامع حکمت علمی اپنانے کی ضرورت ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر