{AF}
جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے حل کے ترجمان اور زبان بن جائیں نورالباری{/AF}
جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے حل کے ترجمان اور زبان بن جائیں نورالباری
راولپنڈی ( پ ر)آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ جماعت اسلامی کے کارکنان عوام کے حقوق کے تحفظ اور ان کے حل کے ترجمان اور زبان بن جائیں،بیس کیمپ میں شاہانہ زندگی کے رسیا حکمران اور بیورکریسی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ان خیالا ت کا اظہارانھوں نے مرکزی سیاسی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیاسی امور کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر مشتاق،نائب امیر ڈاکٹر خالد محمود،مشتاق ایڈووکیٹ،اور میجر لطیف خلیق نے خطاب کیا،انور الباری نے کہاکہ جماعت اسلامی شاہانہ حکمرانی کا کلچر ختم کرنے کے لیے خدمت اور عوام کی حکمرانی اور سلام کے عادلانہ نظام کے لیے کوشاں ہے،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کاہر کارکن اس کوشش کا مکلف ہے کہ وہ عوام کو درپیش مسائل کی نشاندھی اور ان کے حل کے لیے میدان عمل میں پوری قوت سے اپنا کردار ادا کرے،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرمیں لوٹ مار بدعنوانی بری حکومت کے خلاف آوازبلند کرتے ہوئے عوام اس کے خلاوف جدوجہد کرنے کے لیے منظم کریں،آزا دکشمیرکے عوام کو زلزلہ کے بعد ریلیف دینے کی بجائے مسائل کے انبھار تلے دبادیاہے،آزاد کشمیر میں لوڈ شیڈنگ کا کوئی جواز نہیں ہے،عوام اس کے خلاف اٹھیں،انھوں نے کہاکہ بیس کیمپ کے حکمران شاہانہ زندگی ترک کے عوامی مسائل کے حل پر توجہ نہیں دیں گے تو وہ عبرت ناک انجام سے دوچار ہوں گے،پاکستان کے حالیہ انتخابات سے وہ عبرت پکڑیں اور اپنے رویے درست کریں۔