حکومت پاکستان کے حالیہ بجٹ سے وابستہ عوام کی توقعات پوری نہیں ہوئیں،نورالباری

{AF}noor-ul-bariحکومت پاکستان کے حالیہ بجٹ سے وابستہ عوام کی توقعات پوری نہیں ہوئیں،نورالباری{/AF}

حکومت پاکستان کے حالیہ بجٹ سے وابستہ عوام کی توقعات پوری نہیں ہوئیں،نورالباری
بجٹ کے نتیجے میں عوام مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہونے جارہے ہیں جس سے مایوسی پھیلی ہے،حکومت آزاد کشمیرعوام کے مسائل کے حل اور ان کو ریلیف دینے کے لیے اس طرح کے اقدامات نہ کیے تو یہاں بھی اسی طرح کی کیفیات پیدا ہوں گی،حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ اور عوام کو ریلیف فراہم کرے،آزاد کشمیر میں موبائل کمپنیوں کے ڈیڑھ ارب روپے کشمیرکونسل کے ذریعے سابقہ حکومت کی انتخابی مہم چلانے کی خبروں کی بھی تحقیقات کی جائیں
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے قائمقام امیر نورالباری نے کہاہے کہ حکومت پاکستان کے حالیہ بجٹ سے وابستہ عوام کی توقعات پوری نہیں ہوئیں،بجٹ کے نتیجے میں عوام مہنگائی کے مزید عذاب میں مبتلا ہونے جارہے ہیں جس سے عوام میں شدید مایوسی پھیلی ہے،حکومت آزاد کشمیرملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے ساتھ غریب عوام کے لیے بھی ریلیف کا اہتمام کرے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی دفتر میں وجود سے ملاقاتوں کے دوران کیا،انھوں نے کہاکہ،حکومت آزاد کشمیرعوام کے مسائل کے حل اور ان کو ریلیف دینے کے لیے اس طرح کے اقدامات نہ کیے تو یہاں بھی اسی طرح کی کیفیات پیدا ہوں گی،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں موبائل کمپنیوں کے ڈیڑھ ارب روپے کشمیرکونسل کے ذریعے سابقہ حکومت کی انتخابی مہم چلانے کی خبروں کی بھی تحقیقات کی جائیں،انھوں نے کہاکہ آزاد حکومت بلند بانگ دعواوں کے باوجود عوام کے مسائل حل ہوتے ہوئے نظرنہیں آرہے ہیں،غربت مہنگائی ،بے روزگاری،لوڈ شیڈنگ میں اضافہ تشویش ناک ہے،متاثرین زلزلہ ،متاثرین منگلااپ ریزنگ کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے مسائل ہنوز حل طلب ہیں،انھوں نے کہاکہ سرکاری ملازمین کا بروقت تنخواہ کا نہ ملنا تشویش ناک ہے،ایسے میں آزا د حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے اور ان کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کرے،آزاد کشمیرکے اندر آزاد کشمیرکے وسائل بروکار لائے جائیں،آزادکشمیرکو 300میگاوٹ بجلی کی ضرورت ہے چھوٹے چھوٹے منصوبے بنا کر 5ہزار میگاوٹ بجلی پیداکی جاسکتی ہے،اسی طرح سیاحت کے شعبے کو بہتر کر کے وسائل پیدا کیے جاسکتے ہیں ٹمبر مافیہ کے خلاف کارروائی کرکے جنگلات سے وسائل حاصل ہوتے ہیں،انھوں نے اس اطلاع پر تشویش کا اظہار کیا کہ آئندے نئے منصبوبے نہ رکھے جائیں،جاری اور منظور شدہ منصوبات کے لیے بھی فنڈز نہیں ہیں،آزاد کشمیرحکومت کے لیے فنڈزفراہمی کا بندوبست کیا جائے،انھوں نے کہاکہ کشمیرکونسل کے مالی معاملات کا بھی جائز لیا جائے،انھوں نے کہاکہ جس طرح حکومت پاکستان 23 فیصد این ایف سی ایوارڈ اپنے صوبوں کی دیتی ہے اس کو کشمیرکے لیے فنڈز رکھنے چاہیے،انھوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کے فنڈز بھی دیگر مددات میں خرچ کرنے کی تحقیق ہونی چاہیے،انھوں نے کہاکہ متاثرین زلزلہ کے جو بھی منصوبے تشنہ ہیں ان کو فوری مکمل کیا جائے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر