{AF}
گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ یہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے،مشتاق ایڈووکیٹ{/AF}
گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ یہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے،مشتاق ایڈووکیٹ
کشمیر کی آزادی تک یہ متنازع علاقہ ہے ،یک طرف طور پر پاکستان کا صوبہ بننے سے پاکستان کا کشمیرپر موقف کمزور ہوگا،ن لیگ کے صدر حافظ حفیظ الرحمان نے کہا صوبائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایکٹ دینے کا مطالبہ درست نہیں ہے،کشمیرکی آزادی تک اس خطے کے عوام کو آئینی سیٹ اپ دیا جائے جس میں حقوق بھی محفوظ ہوں اور تحریک کو نقصان بھی نہ ہو
راولپنڈی ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرگلگت بلتستان کے نائب امیر مشتاق ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ گلگت بلتستان کی تمام سیاسی اورمذہبی جماعتوں کا اتفاق ہے کہ یہ ریاست جموں وکشمیر کا حصہ ہے،کشمیر کی آزادی تک یہ متنازع علاقہ ہے ،یک طرف طور پر پاکستان کا صوبہ بننے سے پاکستان کا کشمیرپر موقف کمزور ہوگا،ن لیگ کے صدر حافظ حفیظ الرحمان نے کہا صوبائی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایکٹ دینے کا مطالبہ درست نہیں ہے،کشمیرکی آزادی تک اس خطے کے عوام کو آئینی سیٹ اپ دیا جائے جس میں حقوق بھی محفوظ ہوں اور تحریک کو نقصان بھی نہ ہو،ان خیالا ت کا اظ ہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے جو صوبائی طرز کا سیٹ اپ دیا تھا اس سے نہ تو عوام مسائل حل ہوئے اور نہ ہی حقوق ملے،انھوں نے کہاکہ یہاں کے عوام کی اکثریت کا خیال ہے کہ یہ علاقہ ریاست جموں وکشمیرکا حصہ ہے،اسی حوالے سے یہ کہاجاتا ہے کہ ان علاقوں کو ملاکر ایک سیٹ اپ دیا جائے،انھوں نے کہا کہ ان خطوں کے لیے ایک پلیٹ فارم تشکیل دیا جائے موجود ہ صوبائی طرز کو ختم کرکے اس کی جگہ ایک آئینی ادار ت قائم ہوں جو عوام حقوق کے تحفظ کے لیے کام کریں۔مسلم لیگ ن امور کشمیران سارے پہلوووں کو پیش نظر رکھ کر ایک وسعی مشاورت اور تمام طبقات کو مطمئن کر کے ایک نظام واضع کرے ۔