{AF}
نواز شریف کے پارلیمنٹ کے افتتاحی خطاب نے کشمیریوں کو مایوس کیا،عبدالرشید ترابی{/AF}
نواز شریف کے پارلیمنٹ کے افتتاحی خطاب نے کشمیریوں کو مایوس کیا،عبدالرشید ترابی
بھارت کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ،دوستی کی پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترداف ہے،سید علی گیلانی کو مسلسل 3برس سے نماز جمعہ اور عید پڑھنے کی اجازت نہیں،بھارت کی جمہوریت اس کے لیے سوالیہ نشان ہے،حریت قائدین کو جیلوں میں قید کر کے ان کو بنیادی حق سے پیچھے دھکیلا جا رہا ہے،نواز شریف قائداعظم کی کشمیر پالیسی پر عمل کر کے کشمیریوں کی ترجمانی کرے،
راولپنڈی(پ ر) امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرعبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے پارلیمنٹ کے افتتاحی خطاب میں مسئلہ کشمیر کا زکر نہ کر کے کشمیریوں کو مایوس کیا،خارجہ پالیسی کے راہنما خطوط میں کشمیر کی بگڑتی صورت حال کو مکمل نظر انداز کیا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ رہا ہے کشمیریوں کا قصور صرف بھارت سے آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے مرکزی عہدیدران کے اجلاس سے خطاب میں کیا اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی محمود الحسن چودھری،نائب امراء جماعت اسلامی مشتاق احمد ایڈووکیٹ، ڈاکٹر خالد محمود ،نور الباری،راجہ مشتاق احمد،سردار جاوید خان،شیخ عقیل الرحمن ،موجود تھے ترجمان کے مطابق امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت قائدین کو نماز ادا کرنے پر پابندی ہے 85سالہ سید علی گیلانی 2010کے بعد سے اس وقت تک نماز جمعہ و عید ادا کرنے کے لیے گھر سے باہر نہیں جا سکتے جمہوریت کی دعویدار بھارت کی حکومت آخر85سالہ بزرگ راہنما کے ساتھ ایسا کیوں کر رہی ہے سوچ سے بالا ترہے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کشمیری نسل سے تعلق رکھنے اور مسلم لیگ جو قائداعظم کی جماعت ہے کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کی حیثیت سے ان پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہے،وہ کشمیری شہداء کے لہو کو بھول کر بھارت کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھا رہے ہیں جس سے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچے گا،انہیں قائداعظم کی کی کشمیر پالیسی کا احیاء کرنا چاہیے،یہ بات واضح طور پر پوری دنیا جانتی ہے کہ بھارت کشمیر میں ریاستی دہشت گردی اور کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے اور بھارتی قیادت کی طرف سے کشمیر کو اٹوٹ انگ کی رٹ چل رہی ہے ایسی حالات میں دوستی کا عمل بحال نہیں ہو سکتا بھارت پر یہ واضح کریں کہ ان کا بنیادی حق حق خوداردایت دے دوستی کی پینگیں بڑھا کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی اور اپنے آپ کو دھوکا دینے کے مترداف ہے حکومت پاکستان زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کشمیر پالیسی کو از سر نو جائز ہ لے گذشتہ ادوار کی حکومتوں نے کشمیر کی تحریک کو شدید نقصان پہنچایا نواز شریف کو سابقہ غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے،