پاکستان میں ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلیوں کی افوائیں گردش کر رہی ہیں چوہدری محمد شریف

{AF}tehreek-e-kashmir-bartaniaپاکستان میں ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلیوں کی افوائیں گردش کر رہی ہیں چوہدری محمد شریف{/AF}

پاکستان میں ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلیوں کی افوائیں گردش کر رہی ہیں چوہدری محمد شریف
لوٹن ( پ ر ) تحریک کشمیر برطانیہ کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ن لیگ کے اقتدار میں آنے کے بعد آزاد کشمیر میں بھی تبدیلیوں کی افوائیں گردش کر رہی ہیں ۔ حکومت سے تعلق رکھنے ارکان اسمبلی اپنی وابستگیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں ان ہاؤس تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں جس طرح مسلم کانفرنس کے دور میں سردار عتیق کو راتوں رات لوگ چھوڑ گئے تھے اب ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ چوہدری عبدالمجید کے ساتھ بھی یہی ہونے والا ہے ۔ پاکستان میں حکومتوں کے خوشامدی اقتدار کی خاطر کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔ سیاست دانوں کے کوئی اصول نہیں ہیں جیسی قوم اسے ہی لوگ قوم پر مسلط ہیں اور ایسے عناصر بار بار دھوکہ دیتے ہیں ۔ تحریک کشمیر برطانیہ لوٹن برانچ کے صدر اشرف ڈار کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آزاد کشمیر میں حکومتوں کو گرانے سے جمہوریت کو کیا فائدہ ہوگا جو لولی لنگڑی جمہوریت موجود ہے اسے جاری ہی رہنے دیا جائے تو شاید قوم کو اچھے اور برے کی پہچان ہو جائے اور ملک اور قوم کی حالت سنور جائے ۔ چوہدری شریف نے کہا کہ آزاد خطہ تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ ہے مگر قیادت کی حالت قابل رحم ہے صبح و شام وابستگیاں بدلنے والے بھارت کے ساتھ کوئی جنگ نہیں لڑ سکتے ۔ اسلام آباد کی مداخلت بڑھ اس قدر بڑھ چکی ہے کہ آزاد خطے کے حکمرانوں نے اپنی حیثیت اور اہمیت کو ختم کر دیا ہے ۔ دن میں درجنوں بار ہمدردیاں بدلنے والے مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کیا کردار ادا کریں اور یہ پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری مجید کی حکومت کو ختم کر کے کیا حاصل ہوگا ن لیگ کے وہی لوگ ہیں جو مسلم کانفرنس میں تھے ان کی کاکرردگی اور ماضی کسی سے پوشیدہ نہیں ہے پہلے میاں نواز شریف پاکستان میں کشمیر پالیسی واضح کریں تو آزاد خطے میں اگر موجودہ حکومت عملداری نہیں کرتی تو پھر صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد آزاد خطے میں کشمیر کاز کی خاطر متوقع تبدیلی کے لیے صلاح مشورہ ہو سکتا ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر