حکومت ٹھوس منصوبہ بندی اور مثالی عدل کا نظام قائم کرے تو تارکین وطن اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے خطے کو یورپ سے آگے لے جاسکتے ہیں،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiحکومت ٹھوس منصوبہ بندی اور مثالی عدل کا نظام قائم کرے تو تارکین وطن اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے خطے کو یورپ سے آگے لے جاسکتے ہیں،عبدالرشید ترابی{/AF}

حکومت ٹھوس منصوبہ بندی اور مثالی عدل کا نظام قائم کرے تو تارکین وطن اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے خطے کو یورپ سے آگے لے جاسکتے ہیں،عبدالرشید ترابی
حکومت تاوکین وطن کی حوصلہ افزائی کرے تاکہ یورپ میں پیدا ہونے والے نوجوان اپنے خطے سے تعلق استوار رکھیں،برطانیہ میں مقیم کشمیریوں نے متاثرین سیلاب ،متاثرین زلزلہ اور غریب مستحقین کی دل کھول کر امداد کی،تحریک کشمیربرطانیہ کے رہنما راجہ رجسام کی طرف سے عابد ویلفیئر ٹرسٹ کے تحت فری ہسپتال کا قیام اسی سلسلے کی کڑی ہے،اللہ کی رضا کے لیے غربیوں مساکینوں اور بیواوں کا مفت اعلان کرنے والے ہی اللہ کے نزدیک برگزیدہ بندے ہیں،اللہ کے ہاں اس کی مخلوق کی خدمت کا بڑا اجر ہے،مخلوق کی اصل خدمت اس کوجہنم کی آگ سے بچاناہے،ہم سب مل کر ایسا معاشرہ اور نظام حکومت قائم کریں جہاں نیکی کرنا آسان اور گنا ہ کرنا مشکل ہوجائے،غریب اور بیمارافراد کی خدمت کرنا ریاست کا فرض ہے
ڈڈیال ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ بیس کیمپ کی حکومت ٹھوس منصوبہ بندی اورمثالی عدل کا نظام قائم کرے تو تارکین وطن اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرکے آزادخطے کو تعمیر وترقی میں یورپ سے آگے لے جاسکتے ہیں،اربوں ڈالرکشمیریوں کے پاس موجود ہیں وہ سرمایہ کاری بھی کرنا چاہتے ہیں مگر ان کے سرمایہ کے تحفظ کی کوئی ضمانت دے اور حکومت ان کو تحفظ فراہم کرے تو وہ یہاں آسکتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحریک کشمیربرطانیہ کے مرکزی رہنما راجہ رجسام اور بھائی شوکت نے عابد ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام مفت علان کے لیے پرائیویٹ ہسپتال کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کیا،عبدالرشید ترابی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے تارکین وطن کی حوصلہ افزائی اس لیے بھی ضروری ہے کہ جہاں نسل وہاں پیدا ہوئی ہے اس کو آزادخطے سے دلچسپی پیدا ہواور وہ اپنا اتعلق اس خطے سے استوار رکھیں،اگر یہ نہیں ہوگا تو وہ اپنا رسمی تعلق بھی ختم کردیں گے،انھوں نے کہاکہ برطانیہ مقیم کشمیریوں نے ہمیشہ آزمائش کے مرحلے پر دل کھول کر اپنے بھائیوں کی مدد کی ہے،انھوں نے کہاکہ زلزلہ ہویا سیلا ب یاغریبوں کی مدد کرنی ہو انھوں نے افراد نے اللہ کے دیے ہوئے رزق میں سے کھل کر مدد کی ہے،یہ جو ہستپال قائم ہوا ہے جس میں جدید آلا ت موجود ہیں یہ اسی انسانی ہمددری کا واضح ثبوت ہے،انھوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کا محاذ ہویا آزاد خطے کے مسائل کو کم کرنے کا محاذ ہوانھوں نے اہل دل افراد نے کام کیا ہے اور ان کا کام اللہ کے ہاں بڑے اجرکا باعث ہوگا،محض اللہ کی رضا کے لیے اس کی مخلوق کی خدمت کرنا یہ برگزیدہ بندوں کا کام ہے،انھوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت ریاست کی ذمہ داری ہے،ریاست کے اس کام کو اہل خیر کم کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ ہم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں اور اسی کے ساتھ اپنا تعلق جوڑ لیں تو ہماری یہ دنیا بھی سنور جائے گی اور آخرت میں بھی کامیابی ملے گی جس کے لیے ہمیں پید ا کیا گیاہے،اب ہماری اورپوری انسانیت کی رہنمائی کے لیے کوئی نبی نہیں آئے گا یہ کام امت نے کرنا ہے خود بھی اسلام کے اصولوں پرکابند ہواو رجو اس روشنی سے محروم ہیں ان تک یہ روشنی پہنچائے،آج اللہ کا دین قائم نہیں ہے اس کی حکومت نہیں ہے آومل کر اللہ کے دین کے قیام کی جدوجہد کریں،اللہ کے دین کا قیام ہی ہمارے سارے مسائل کا حل ہے،اس کے قیام کی جدوجہد کر نا جہاد ہے یہ جہاد ہر مسلما ن پرفرض ہے،ہماری دعوت بھی یہی ہے،یہی کامیابی کا راستہ ہے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر