{AF}
وزیر اعظم میاں نوازشریف آرپارکی کشمیری قیادت کو کشمیرپالیسی تشکیل دینے سے قبل اعتماد میں لیں،نورالباری{/AF}
وزیر اعظم میاں نوازشریف آرپارکی کشمیری قیادت کو کشمیرپالیسی تشکیل دینے سے قبل اعتماد میں لیں،نورالباری
قومی موقف سے ہٹنا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا،کشمیری استحکام پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں تخریب کاری میں بھی ملوث ہے
اسلام آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیرکے نائب امیر نگران امور مہاجرین نورالباری نے کہاہے کہ میاں نواز شریف کشمیرپالیسی تشکیل دیتے وقت آر پار کی کشمیری قیادت کو اعتماد میں لیں،جنرل مشرف کے یوٹرن نے تحریک آزاد کشمیرکی پیٹھ میں خنجر گھونپ کر اس کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ قومی موقف سے ہٹنا قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہوگا،کشمیری استحکام پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں،ہندوستان پاکستان کو بنجر صحرا میں تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ یہاں تخریب کاری میں بھی ملوث ہے،ہندوستان ایک ساز ش کے تحت کشمیریوں کو پیغام دے رہاہے کہ پاکستان اب آپ کی مدد نہیں کرسکتا،اس لیے کشمیریوں کو چاہیے کہ وہ ہندوستان کے آئینی فریم ورک کے اندر ہی اپنے ہی حل ڈھونڈے ،انھوں نے کہاکہ یہاں سے مایوسی کا پیغام تحریک آزادی کی جدوجہد اور پاکستان کی بقا کی جنگ لڑنے والوں کے لیے گولی سے کم نہیں ہوتا،کشمیریوں کو خیال ہے کہ پاکستان اگر مسائل میں ہے تووہ کوئی ایسا اقدام نہ کرے جس سے تحریک آزادی کو نقصان ہوبلکہ اس مسئلے کو اسی طرح رہنے دیا جائے جب حالا ت بہتر ہونے کا انتظار کرلیا جائے،انھوں نے کہاکہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے پانچ لاکھ انسان قربان کیے ہیں وہ آزادی سے کم حل قبول نہیں کریں گے۔