کشمیری شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں ‘ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ‘ عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیری شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں ‘ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ‘ عبدالرشید ترابی {/AF}

کشمیری شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بن چکے ہیں ‘ آزادی کشمیریوں کا مقدر ہے ‘ عبدالرشید ترابی
کشمیریوں نے بے سرو سامانی کے عالم میں آزادی کی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے ‘ ترک حکومت اور عوام نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کر کے اہل کشمیر کے حوصلوں میں اضافہ کیا ہے ‘ ترکی کی پارلیمانی پارٹی نے مجھے اپنے اجلاس میں خصوصی شرکت کی دعوت دی ‘باغ کے عوام موسمی مہمان کی میزبانی نہیں کرتے ‘عوام برادری ازم سے بالا تر ہو کر معاشرے میں تبدیلی کے لیے کردار ادا کرے
باغ ( پ ر ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کشمیری شہداء کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بنے ہوئے ہیں۔ لاکھوں کشمیریوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے آزادی کی شمع کو روشن کیا ہوا ہے بے سرو سامانی کے عالم میں کشمیری آزادی سے کم کوئی حل قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں ۔ ترکی کی حکومت اور عوام نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کر کے ان کے حوصلے بلند کیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی ضلع باغ کے زیر اہتمام عبدالرشید ترابی اور ریٹائرڈ ہونے والے فوجی افسروں کے اعزاز میں دیے گئے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر میجر ظہور ‘میجر شبیر ‘ میجر عبدالقیوم ‘میجر لطیف خلیق ‘ نثار احمد شائق ‘ تنویر انور خان ‘ پروفیسر عبدالحق مراد سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ترکی کی پارلیمنٹ نے ان کو اپنے اجلاس میں خصوصی طو رپر دعوت دی جس میں ترکی کے وزیر اعظم طیب رجب اردگان صدارت کر رہے تھے ‘ میں نے کشمیریوں کی صورت حال وہاں رکھی ‘ تو انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ‘ اہل ترکی کی دعائیں کشمیریوں کے ساتھ ہیں ‘ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ ترکی کی ایک تاریخی حیثیت ہے ۔ 72سال سے مصطفی کمال اتا ترک نے ترکی کو مذہب سے دور کرنے کی کوشش کی ‘ مگر آج اہل ترک والہانہ انداز میں اسلام سے وابستہ ہو چکے ہیں اور ایک بار پھر ملت اسلامیہ کی رہنمائی کا کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مصر ‘ الجزائر ‘ تیونس سمیت دیگرممالک میں حقیقی اسلامی انقلاب پھوٹ چکا ہے۔ مغربی استعمار اور اس کے آلہ کاروں نے پاکستان میں اس لہر سے بچانے کے لیے بے پناہ وسائل لگائے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے ۔اسلام کے بغیر پاکستان نا مکمل ہے کشمیر کی آزادی اور پاکستان میں اسلامی نظام کا نفاذ ہی حقیقی پاکستان بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ باغ کے عوام نے کبھی بھی موسمی مہمان کی میزبانی نہیں کی ‘ یہاں کے عوام برادری ازم سے بالا تر ہو کر معاشرے میں تبدیلی کے لیے کردار ادا کریں ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے جماعت اسلامی انتخابی عمل میں آئی ہے اس نے تعصب کو دفن کر دیا تھا ‘مگر چند موسمی سیاست دان اس مردہ گڑھے کو اکھاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں مگر جماعت اسلامی کے کارکن عصبیت کے اس مردہ گڑھے کو اکھاڑنے نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ فوجی آفیسرز اور اساتذہ کرام اس تحریک کا حصہ بنیں تا کہ یہاں حقیقی اسلامی انقلاب آئے اور تبدیلی آئے گی تب ہی نظام بدلے گا ۔ چہرے بدلنے سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر