کشمیری نوجوانوں ہندوستان کی جارحیت اور رعالمی سامراج کی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں نظریاتی صف بندی کریں ،عبدالرشید ترابی

{AF}abdur-rashid-turabiکشمیری نوجوانوں ہندوستان کی جارحیت اور رعالمی سامراج کی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں نظریاتی صف بندی کریں ،عبدالرشید ترابی{/AF}

کشمیری نوجوانوں ہندوستان کی جارحیت اور رعالمی سامراج کی تہذیبی یلغار کے مقابلے میں نظریاتی صف بندی کریں ،عبدالرشید ترابی
سابق امیر جماعت کرنل رشید عباسی اور مظہر رشید عباسی کی محنت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج جماعت اسلامی ایک بڑی قوت ہے،ان کے تشنہ مشن کا تقاضاہے کہ نوجوان اس تحریک کے دست وبازو بن کرغلبہ اسلام کے لیے اٹھ کھڑے ہوں،1947کے جہا دمیں نوجوان پیش پیش تھے آج کے مقبوضہ کشمیرکے اندر جاری جہاد میں نوجوان ہراول دستہ ہیں،عرب او راسلامی ممالک میں اسلامی انقلاب کے سرخیل نوجوان ہیں،بیس کیمپ کے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اٹھیں اور اسلامی تحریک کو ہراول دستہ بنیں تاکہ حقیقی اسلامی انقلاب سے مخلوق خدا فیض یاب ہو امیر جماعت کا شباب ملی کے زیراہتمام مظہر رشید عباسی مرحوم میموریل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب
غازی آباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر و کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ آزاد خطے کے نوجوانوں کو دو محاذوں پر سخت مقابلہ ہے ایک ہندوستان کی جارحیت کا جو اس نے کشمیر پر کررکھی ہے اس کے ساتھ مقابلے کا سامنہ ہے اور دوسرا عالمی سامراج کی تہذیبی یلغار کا سخت مقابلہ ہے جس کااصل ہدف امت کے نوجوان ہیں،ان خیالات کا اظہار انھوں نے شباب ملی کے زیراہتمام مظہر رشید عباسی مرحوم میموریل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انھوں نے کہاکہ کھیلوں کے صحت مند مقابلے نوجوانوں کی صلاحیتوں کے نکھار کے لیے ضروری ہے ہیں مگر ہمارا اصل مقابلہ دجالی تہذیب اور اس کے ہمنوا ہندوستان کی جارحیت سے ہے،انھوں نے کہاکہ سابق امیر جماعت اسلامی کرنل رشید عباسی مرحوم اور ان کے بیٹے مظہر رشید عباسی مرحوم کی محنت اور قربانیوں کا ثمرہے کہ آج جماعت اسلامی بیس کیمپ کی موثر قوت ہے،آج پوری قوم کو ان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،ان کے مشن کی تکمیل کا تقاضاہے کہ وہ ان کی قائم کی ہوئی صفوں میں شامل ہوکر ان کو مضبوط کیا جائے، جماعت اسلامی نے ہر محاذ پر اپنے عوام کی خدمت کی ہے غلبہ اسلام اور کشمیرکی آزادی کے محاذپر یکساں قربانیاں پیش کیں ہیں،انھوں نے کہا کہ ہمیشہ نوجوانوں نے تاریخ کا دھار تبدیل کیا ہے 1947ء کے جہاد میں نوجوان آگے تھے کشمیرکے موجود تحریک انتفاضہ میں نوجوان ہراول دستے کا کردار ادا کررہے ہیں عرب اور اسلامی ممالک میں حالیہ اسلامی انقلاب ک سرخیل نوجوان ہیں،یہی وجہ ہے کہ مغرب نوجوانوں کو اپنے اسلاف کی تاریخی روایات سے دور مغربی تہذیب کا دل دادا بنا کر اس کو لعولعب میں مبتلا کر کے اس کے اصل کردار کو مسخ کرنا چاہتاہے،ان حالات میں بیس کیمپ کے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلام کی حقیقت کی طرف لوٹ آئیں اسی کی تہذیب کا اپنائیں،اپنے کردار وعمل سے ثابت کریں کہ یہاں کا نوجوان بھی اپنی محبوب قائد حضرت محمد ﷺکے مشن کی تکمیل کے لیے کٹ مرنے کو تیار ہے،اس کے ہوتے ہوئے سنت کا کوئی قتل نہیں ہوسکتا،ظلم مظلوم پر ظلم نہیں کرسکتے ،طاقتور کمزروں کو دبانہیں سکتے،انھوں نے کہاکہ نوجوان اسلامی انقلاب کے لیے اٹھ کھڑے ہوں تو کوئی طاقت اسلامی انقلاب کے راستے کی دیوار نہیں بن سکتی ،انھوں نے کہاکہ آج کے نوجوان کو شعبہ باز سیاستدانوں نے بے توقیر کیا ہواہے نوجوانوں کا مستقبل اسلام سے وابستہ ہے،

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر