{AF}
وزیراعظم چوھدری عبدالمجیدا ور عبدالرشید ترابی کا لند ن میں تاریخ سازریلی اور جارج گیلوے کے امن مارچ کا پھرپور استقبال پر اتفاق{/AF}
وزیراعظم چوھدری عبدالمجیدا ور عبدالرشید ترابی کا لند ن میں تاریخ سازریلی اور جارج گیلوے کے امن مارچ کا پھرپور استقبال پر اتفاق
تمام پارٹیوں کے قائدین سے کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کے زیرا ہتمام سرگرمیاں جاری رکھنے پر مشاورت کے لیے ان کو دعوت دی جائے گی،عبدالرشید ترابی نے ترکی میں 60ممالک سے کشمیرپر متفقہ قرارداد اور ترکی کے وزیر اعظم سے ملاقات کرکے مسئلہ پر بریک تھروکیا جو قابل تحسین ہے ،چوھدری عبدالمجید
آزادی کشمیریوں کامقدر ہے ہندوستان طاقت کے روز پر ایسے غصب نہیں کرسکتا،عبدالرشید ترابی مظفرآباد( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیرکے امیر کنونیئر کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل عبدالرشید ترابی نے اپنے کامیاب دورہ ترکی سے واپسی پر وزیر اعظم آزاد کشمیر چوھدری عبدالمجید سے ملاقات کی ،ترجمان کے مطابق وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرچوھدری عبدالمجید نے ترکی کے کامیاب دورے پر عبدالرشید ترابی کی تحسین کی اور اس کو بریک تھرو قراردیا،انھوں نے کہاکہ اسی طرح دیگر ممالک میں بھی مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے دورے کیے جائیں گے،عبدالرشید ترابی نے اپنے دورہ ترکی اوروزیرا عظم ترکی کی ملاقات اور مقبوضہ کشمیرکی تازہ ترین صورت حال سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا،دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لند ن میں تاریخ ساز ریلی کے لیے کل جماعتی کونسل کے زیر اہتمام تمام پارٹیوں کے سربراہان کو مشاورت جلد دعوت دی جائے گی جس میں کل جماعتی کشمیررابطہ کونسل کی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے کے امن مارچ کے استقبال کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی،وزیراعظم نے اصولی طور اتفاق کیا کہ برطانیو ی رکن پارلیمنٹ جو لندن سے سرینگر تک امن مارچ کرنا چاہتے ہیں ان کامظفر آباد میں استقبال کیا جائے گا،دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا کہ پاکستان کی نئی حکومت اور پارلیمنٹ کے اراکین کو مبارک کے خطوط لکھے جائیں گے نئے وزیرا عظم میان نواز شریف سے ملاقات کے لیے پارٹی سربرہان کے جلاس میں فیصلہ کیا جائے گا،دونوں رہنماؤں نے اس امر پر اتفاق کیا کہ پانچ لاکھ شہداء کا خون ہم پر قرض ہے اور اس خون کورائیگاں جانے سے بچانے کے لیے آرپار کی کشمیری قیادت کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر متفق ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی،آزادی کی تحریک کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے بیس کیمپ اور پاکستان کی حکومت کا کردار اہم ہے،ہندوستان کی آٹھ لاکھ فوج کو کشمیرسے نکالنے کے لیے ہمہ گیر جہاد کرنا ہوگا،ہر محاذپر ہندوستان کا پیچھا کرنا ہوگا،سفارتی ،سیاسی اور میڈیا کے محاذپر کام کو تیز کرنا ہوگا۔