مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو پانچ کروڑ ای میلز کا نیا عالمی ریکارڈ

{AF}logo-jamaat-e-islami-ajkمسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو پانچ کروڑ ای میلز کا نیا عالمی ریکارڈ{/AF}

مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون کو پانچ کروڑ ای میلز کا نیا عالمی ریکارڈ
ای میل کرنے والوں میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید ‘ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی ‘ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ‘ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان ‘کل جماعتی حریت کانفرنس کے کنوینئر غلام محمد صفی ‘جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر راجہ فاضل تبسم ‘محمود ساغر ‘تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر محمد غالب ‘کشمیر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کے سیکرٹری جنرل آفتاب عالم ایڈووکیٹ سمیت متعدد شخصیات شامل ہیں
اسلام آباد ( پ ر)جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر مسئلہ کشمیر اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے عالمی سطح پرگزشتہ کئی سالوں سے سر گرم عمل ہے اس سلسلے میں جماعت اسلامی آزاد جموں و کشمیر ضلع اسلام آباد نے سوشل میڈیا کا بھر پور استعمال کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ای میلز مہم کا آغاز کیا جس کا افتتاح چند ماہ پہلے اسلام آباد میں جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ جب کہ مظفر آباد میں جماعت اسلامی آزا دکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے بانکی مون کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ای میل کر کے کیا۔مہم میں کشمیریوں سے محبت کرنے والے دنیا بھر سے کروڑوں لوگوں نے حصہ لیا اب تک اس مہم کے نتیجے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پانچ کروڑ ای میل بھیجی جا چکی ہیں جس میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرا ردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو کی جانے والی پانچ کروڑ ای میلز ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ جس کے مستقبل میں مثبت نتائج اور اثرات مرتب ہوں گے ۔ای میلز کا یہ سلسلہ تا حال جاری ہے ۔

مرکزی دفتر

رابطہ دفتر